دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بلند تاجوں کا مالك بنایا۔اور اسی کے چھوڑنے نے پچھلوں کویوں چاہ ذلت میں گرایا فانا ﷲ وانا الیہ راجعون،ولاحول ولاقوۃ الابا ﷲ العلی العظیم۔

دین متین علم دین کے دامن سے وابستہ ہے،علم دین سیکھنا پھراسی پر عمل کرنا اپنی دونوں جہاں کی زندگی چاہتے وہ انھیں بتادیتا، اندھو! جسے ترقی سمجھ رہے ہو سخت تنزل ہے،جسے عزت جانتے ہو اشد ذلت ہے،

مسلمان اگریہ چار باتیں اختیار کریں تو ان شاء الله العزیز آج کی حالت سنبھل جاتی ہے،آپ کے سوال کا جواب تویہ ہے،مگر یہ توفرمائے کہ سوال وجواب سے حاصل کیا جب کوئی اس پر عمل کرنے والا نہ ہو،عمل کی حالت ملاحظہ ہو:

اول: پریہ عمل ہے کہ گھر کے فیصلہ میں اپنے دعوے سے کچھ بھی کمی ہوتو منظور نہیں۔اور کچہری جاکر اگرچہ گھرکی بھی جائے ٹھنڈے دل سے پسند گرہ گرہ بھر زمین پر طرفین سے دو دو ہزار بگڑ جاتے ہیں کیا آپ ان حالتوں کو بدل سکتے ہیں،" فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱"[1](تو کیا تم بازآئے۔ت)

دوم: کی یہ کیفیت کہ اول تو خاندانی لوگ حرفت وتجارت کو عیب سمجھتے ہیں اور ذلت کی نوکریاں کرنے،ٹھوکریں کھانے،حرام کام کرنے،حرام مال کھانے کو فخر وعزت،اور جو تجارت کریں بھی تو خریدار کو اتنا حس نہیں کہ اپنی ہی قوم سے خریدیں اگرچہ پیسہ زائد سہی کہ نفع ہے تو اپنی بھائی کا ہے،اہل یورپ کو دیکھا ہےکہ دیسی مال اگرچہ ولایتی کی مثل اور اس سے ارزاں بھی ہو ہرگز لیں گے اور ولایتی گراں خریدلیں گے۔ادھر بیچنے والوں کی یہ حالت کہ ہندوآنہ روپیہ نفع لے،مسلمان صاحب چونی سے کم پر راضی نہیں اورپھر لطف یہ کہ مال بھی اس سے ہبلکہ بلکہ خراب،ہندو تجارت کے اصول جانتاہے کہ جتنا تھوڑا نفع رکھے اتنا ہی زیادہ ملتا ہے اور مسلمان صاحب چاہتے ہیں کہ سارا نفع ایك ہی خریدار سے وصول کرلیں۔ناچار خرید نے والے مجبور ہوکر ہندو سے خرید تے ہیں۔کیا تم یہ عادتیں چھوڑ سکتے ہو" فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱"[2](تو کیا تم با ز آئے۔ت)

سوم: کی یہ حالت کہ اکثر امراء کو اپنے ناجائز عیش سے کام ہے،ناچ رنگ وغیرہ بے حیائی یا بیہودگی کے کاموں میں ہزاروں لاکھوں اڑادیں وہ ناموری ہے ریاست ہے،اور مرتے بھائی کی جان بچانے کو ایك خفیف رقم دینا ناگوار،جنھوں نے بنیوں سے سیکھ کرلین دین شروع کیا وہ جائز نفع کی طرف توجہ کیوں کریں،دین سے کیاکام،الله ورسول کے احکام سے کیا غرض،ختنہ نے انھیں مسلمان کیا اور گائے کے گوشت نے مسلمانی قائم رکھی اس سے زائد کیا ضرورت ہے،نہ انھیں مرناہے،نہ الله وحدہ قہار کے حضو ر جانا،نہ اعمال کا 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵/ ۹۱

[2] القرآن الکریم ۵/ ۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن