دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

سلطنت کا نام نہ رہے گا۔تمام دنیا میں نصارٰی کی سلطنت ہوگی،اگر معاذالله وہ وقت آگیا ہے جب تو کوئی چارہ کارنہیں۔شدنی ہوکر رہے گی،مگر وہ چند ہی روز کے واسطے ہے،اس کے متصل ہی حضرت امام کا ظہور ہوگا۔پھر سیدنا روح الله عیسٰی مسیح علیہ الصلٰوۃ والسلام نزول اجلال فرمائیں گے اور کفر تمام دینا سے کافور ہوگا۔تمام روئے زمین پر ملت ایك ملت اسلامی ہوگی،اور مذہب ایك مذہب اہلسنت،غیب کا علم الله عزوجل کوہے،پھر اس کی عطا سے اس کے حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو،مگر فقیر جہاں تك نظر کرتاہے ابھی ان شاء الله وہ وقت نہیں آیا اگر ایسا ہے تو ضرور نصرت الہیہ نزول فرمائے گی اور کفار ملا عنہ اپنے کیفر کردار کو پہنچیں گے،بہر حال بندگی بیچارگی دعا کے سوا کیا چارہ ہے،وہی جو ہمارا رب ہے ہماری حالت زارپر رحم فرمائے گا اور اپنی نصرت اتارے یعنی جھٹکے جو پہنچ گئے ہیں انھیں پر" زُلْزِلُوۡا زِلْزَالًا شَدِیۡدًا ﴿۱۱"[1] (خوب سختی سے جھنجھوڑے گئے۔ت)کو ختم فرمادے اور"اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللہِ قَرِیۡبٌ ﴿۲۱۴"[2](سن لو بیشك الله کی مدد قریب ہے۔ت)کی بشارت سنادے،حسبنا الله ونعم الوکیل۔

آپ پوچھتے ہیں مسلمانوں کو کیاکرنا چاہئے،اس کا جواب میں کیا دے سکتاہوں،الله عزوجل نے تو مسلمانوں کے جان ومال جنت کے عوض خریدے ہیں،

"اِنَّ اللہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمْ وَ اَمْوٰلَہُمۡ بِاَنَّ لَہُمُ الۡجَنَّۃَ ؕ"[3]

بیشك الله نے مسلمانوں کے جان ومال خرید لئے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لئے جنت ہے۔(ت)

مگرہم ہیں کہ مبیع دینے سے انکار اور ثمن کے خواستگار ہندی مسلمانوں میں یہ طاقت کہاں کہ وطن ومال واہل و عیال چھوڑ کر ہزاروں کوس دور جائیں اور میدان جنگ میں مسلمانوں کا ساتھ دیں مگر مال تو دے سکتے ہیں،اس کی حالت بھی سب آنکھوں دیکھ رہے ہیں وہاں مسلمانوں پر یہ کچھ گرزرہی ہے یہاں وہی جلسے وہی وہی رنگ،وہی تھیٹروہی امنگ،وہی تماشے وہ بازیاں، وہی غفلتیں وہی فضول خرچیاں،ایك بات کی بھی کمی نہیں،ابھی ایك شخص نے ایك دنیاوی خوشی کے نام سے پچاس ہزار دئے ایك عورت نے ایك چین وچنان جرگہ کو پچاس ہزار دئے،ایك رئیس نے ایك کالج کو ڈیڑھ لاکھ دئے،اور یونیورسٹی کے لئے تو تیس لاکھ سے زائد جمع ہوگیا،ایك رات میں ہمارے اس مفلس شہر سے اس کے لئے چھبیس ہزا ر کا چندہ ہوا،بمبئی میں ایك کم درجے


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳ /۱۱

[2] القرآن الکریم ۲ /۲۱۴

[3] القرآن الکریم ۹/ ۱۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن