30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
"اِنَّ اللہَ لَایُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوۡا مَابِاَنْفُسِہِمْ ؕ"[1]۔ |
بیشك الله تعالٰی کسی قوم کو گردش میں نہیں ڈالتا جب تك وہ اپنی حالت خود نہ بدل ڈالیں۔ |
الله اکرم الاکرمین اپنے حبیب کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے طفیل سے ہماری اور ہمارے اسلامی بھائیوں کی آنکھیں کھولے،اصلاح قلوب واحوال فرمائے،خطاؤں سے در گزر کرے،غیب سے اپنی مددا تارے،اسلام ومسلمین کو غلبہ قاہرہ دے، آمین الہ الحق آمین،وحسبنا الله ونعم الوکیل،ولاحول ولاقوۃ الا بالله العلی العظیم۔مگر بے دل نہ چاہئے،
|
" وَلَا تَایۡـَٔسُوۡا مِنۡ رَّوْحِ اللہِ ؕ اِنَّہٗ لَا یَایۡـَٔسُ مِنۡ رَّوْحِ اللہِ اِلَّا الْقَوْمُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۸۷﴾ "[2] |
الله کی رحمت سے ناامید نہ ہو،بیشك الله کی رحمت سے ناامید نہیں ہوتے مگر کافر لوگ۔(ت) |
الله واحد قہار غالب علی کل اس دین کا حافظ وناصر ہے،
|
"وَکَانَ حَقًّا عَلَیۡنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۴۷﴾"[3] "وَاَنۡتُمُ الۡاَعْلَوْنَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ﴿۱۳۹﴾"[4] |
اور ہمارے ذمہ کریم پر ہے مسلمانوں کی مدد فرمانا،تمھیں غالب آؤگے اگر ایمان رکھتے ہو۔(ت) |
حضور سیدنا سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لاتزال طائفۃ من امتی ظاھرین علی الحق لایضرھم من خذلھم ولا من خالفھم حتی یاتی امراﷲ وھم علی ذلك غالبًا [5]۔ |
میری امت کا ایك گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا ان کی مخالفت اور رسوائی کرنے والا ان کو ضرر نہ پہنچاسکے گا کہ وہ گروہ اس کا حکم آنے تك اس پر غالب رہے گا۔(ت) |
یہاں امر الله وہ وعدہ صادقہ ہے جس میں سلطان شہید ہوں گے اور روئے زمین پر اسلامی
[1] القرآن الکریم ۱۳/۱۱
[2] القرآن الکریم ۱۲ /۸۷
[3] القرآن الکریم ۳۰/ ۴۷
[4] القرآن الکریم ۳ /۱۳۹
[5] صحیح البخاری کتاب المناقب قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۵۱۴،صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب قولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لا تزال امتی الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۴۳،سنن ابود اوؤد کتاب الفتن آفتاب عالم پریس لاہور ۲ ۲۲۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع