30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۷۷)تصدیقات علمائے پنجاب
عنایت فرمائے من جناب قاسم میاں صاحب سلمہ الله تعالٰی ! وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔یہاں پر استفسارات کے اجوبہ علمائےکرام مقیمان زیارت شریف لکھتے ہیں۔آپ کا دعاگو عرصہ ممتدہ سے بوجہ کم فرصتی علیحدہ ہے۔ آپ کے استفسار کے متعلق جوابا گزارش ہے کہ اہل السنۃ کو اہل ہوا وبدعت کے لئے اشاعتِ امور ہوائیہ وبدعیہ میں امداد دینی نہ چاہئے،میں چونکہ مفتی نہیں ہوں لہذا مہر بھی نہیں رکھتا۔
العبد الللتجی والمشتکی الی الله المدعو بمہر علیشاہ بقلم خود از گولڑہ
(۷۸)الجواب صحیح والمجیب مصیب۔
حررہ الراجی الٰی لطف ربہ القوی عبدالنبی الامی السید حیدر شاہ القادری الحنفی المتوطن کچھ بھوج المعروف بہ پیر پھڑوالہ النزیل فی الکلکتہ المرقوم ۲۷ جمادی الاول ۱۳۳۶ھ

(۷۹)فرمان ہادی السبیل سید الانبیاء والملائکۃ والرسل رسول الکل عزیز ازجان ودل حبیب لبیب پیارے نبی محمدر سول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بعدما ھوالمکتوب فی اللوح والقلم فی کل یوم ولیلۃ ولمحۃ وساعۃ ونفس الف الف مائتہ الف مرۃ الی یوم العلم،جزاہل السنت والجماعت کلہم فی النارہو،پس ایسے مجمع میں شریك ہونا حرام ہے،ہاں ہاں جسے جہنمی رقعہ خرید کر ناہو اسے جائز ہے کہ اپنا حال رائیگاں کرکے دنیا میں ناموری پائے اور گروہ ما انا علیہ واصحابی وسواد اعظم سے خارج ہوکر گروہ اہل البدعۃ والنار میں اپنا نام لکھوائے۔
|
"وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ"[1]الایۃ۔"وَمَنۡ کَانَ فِیۡ ہٰذِہٖۤ اَعْمٰی فَہُوَ فِی الۡاٰخِرَۃِ اَعْمٰی"[2]۔ |
جو کچھ تمھیں رسول عطافرمائیں وہ لو اور جس سے منع فرمائیں باز رہو الآیۃ۔اور جو اس زندگی میں اندھا ہو وہ آخرت میں بھی اندھا ہے۔(ت) |
کتبہ خاکپائے سیدنا رسول الرب الغفور احقر عبدالشکور گیسو دراز ابن المرحوم المغفوری مولوی دادامیاں محمدی سنی حنفی چشتی صابری اویسی دھورا جوی عفا الله عنہ۔
__________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع