30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
العلوم،وقال الامام الشافعی رحمہ اﷲ تعالٰی علیہ العلم علمان علم الطب للابدان وعلم الفقۃ للادیان[1]۔ |
میں مذکور ہے،امام شافعی رحمہ الله تعالٰی نے فرمایا:علم دو ہیں؛ علم طب،بدن کے لئے،اور علم فقہ،دین کے لئے(ت) |
سوال مذکورۃ الصدر کا جواب آیات کلام عظیم واحادیث نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم کے مضامین کو ترتیب دینے سے بادنٰی توجہ معلوم ہوجاتاہے کہ یہاں اس علم سے مراد دین ہی ہے،چنانچہ اسی پر مفسرین ومحدثین کا اجماع،اور اگر جیساکہ بعض مأولین معانی آیات واحادیث کہتے ہیں کہ علوم ابدان بھی اسی میں داخل ہیں تو بھی یہ امر یقینی ہے کہ علوم دینی کو بہر نوع علوم ابدان پر اولیت ان مأولین کے نزدیك بھی مسلم ہوگی،اس لئے معاملات تعلیم وتعلم علوم پر غور کرنے والوں کے لئے منکم ہونا ہی نہیں بلکہ بفحوائے:
|
" فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾ "[2] |
تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمھیں علم نہیں(ت) |
اہل ذکر ہونا اور شان رفع کا مورد بننے کے لئے"الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا"[3](جو ایمان لائے۔ت)کا ہونا نیز طلب علم کی فرضیت کا حکم پانے والوں کے لئے مسلم ومسلمہ کا ہونا لابد ہے،پس جہاں مسائل تعلم وتعلیم پر غور کرنے کے لئے امت مرحومہ کے وہ افراد جمع ہوں جو یَّدْعُوۡنَ اِلَی الْخَیۡرِ وَیَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِؕ"[4]اور" اَہۡلَ الذِّکْرِ "[5]کے مصداق کہلائے جاسکیں اور تعلیمی مشورے میں یَرْفَعِ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ ۙ""[6]کی آیت کو ملحوظ رکھ کر تحفظ ایما ن واسلام واشاعت علوم دین کے فرض اہم واولین کو محسوس کرتے ہوئے ضمنًا ضرورت زمانہ کے لئے تجارت وزراعت،صنعت وحرفت نیز ایسی السنہ وکتب کے تعلم وتعلیم کے متعلق بھی مشورہ کریں جن کے حصول سے دین میں نقصان آنے کا احتمال اضعف بھی نہ ہو تو ان کی انجمن محمود اور اس انجمن کی شرکت مسعود کہی جائے گی،البتہ اگر ارکان انجمن معراعن الدین والایمان ہوں،اور مبحث مشورہ تعلیم وتعلم علوم محزب دین وایمان تو وہ انجمن یقینا مردود اس کی شرکت سے اہل ایمان کےلئے بہر نوع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع