دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ابن شیربشیہ سنت عمدۃالمتکلمین سیف المسلول حضرت ابوالوقت مولٰنا شاہ محمد ہدایت الرسول مرحوم مغفور رامپوری

(۷۶)تصدیق جناب مولانا مولوی محمد علیم صاحب میرٹھی زید مجدہ

مبسملًا وحامدًا محمدًا(جلا وعلا)ومصلیًا ومسلمًا محمدًا(سلم الله علیہ وصلی)امابعد کاٹھیا وار مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے نام سے ظاہرہوتاہے کہ مسلمانوں کا ٹھیاورا کی ایك تعلیمی انجمن ہے،مسلمانوں میں علوم کی روشنی پھیلانا اور ان کو جہالت کے قعر مذلت سے نکالنا ایك ایسا ضروری واہم امرہے جس کے متعلق قرآن عظیم میں یوں واردہوتا ہے۔

" وَلْتَکُنۡ مِّنۡکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوۡنَ اِلَی الْخَیۡرِ وَیَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِؕ"[1]۔

اور تم میں ایك گروہ ایسا ہونا چاہئے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری سے منع کریں۔(ت)

نیز ارشاد ہوتاہے: 

" یَرْفَعِ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ ۙ وَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ؕ"[2]۔

الله تمھارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیا درجے بلند فرمائے گا(ت)

طلب علم کے متعلق فرمان حضور عالم ماکان ومایکون صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہوتاہے کہ:

طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم ومسلمۃ [3]۔

علم طلب کرنا ہرمسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے(ت)

نیز:اطلبوا العلم ولو بالصین [4](علم حاصل کرو چاہئے چین جانا پڑے۔ت)لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ یہاں علم سے مراد کو ن سا علم ہے کیونکہ مدینۃ العلم حضرت سیدنا مولٰی علی کرم الله وجہہ کا ارشاد ہے کہ:

العلوم خمسۃ الفقۃ للادیان والطب للابدان و الھندسۃ للبنیان والنحو للسان والنجوم للزمان [5] کذافی مدینۃ

علوم پانچ ہیں:فقہ،دین کے لئے،طب،بدن کے لئے۔ہندسہ عمارت کے لئے،نحو زبان کے لئے،نجوم زمانہ کے لئے۔ جیسا کہ مدینۃ العلوم

 



[1] القرآن الکریم ۳/ ۱۰۴

[2] القرآن الکریم ۵۸ /۱۱

[3] فواتح الرحموت بذیل المستصفٰی مسئلہ الواجب علی الکفایۃ واجب علی الکل منشورات الرضی قم ایران ۱/ ۶۳

[4] کنزالعمال حدیث ۲۸۶۹۸،۲۸۶۹۸ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۱۳۸

[5] مدینۃ العلوم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن