30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۷۲)الجواب صحیح۔ محمد فراست الله عفی عنہ
(۷۳)الجواب صحیح۔ ظہور احمد شاہجہان پوری عفی عنہ
تصدیقات علمائے رامپور
(۷۴)الجواب صحیح۔
محمد نور الحسین الرامفوری المدرس الاول للمدسرۃ العثمانیہ الواقعۃ بلدۃ کلکۃ ۲۸ جمادی الاولٰی ۳۶ الہجریۃ المقدسۃ
(۷۵)بسم الله الرحمن الرحیم،الحمد الله علی الھدایۃ والرشاد ونعوذ باﷲ من البغی والعناد،والصلٰوۃ والسلام علی نبییہ المصطفی والہ وصحبہ الذین اجتباہم واصطفی،اما بعد فقیر حضرت مجدد دین وملت،قامع شرکت وبدعت،مجدد مائتہ حاضرہ،مؤید ملت طاہرہ،امام اہلسنت حضرت فاضل بریلوی ادام الله وابقاہ کے حرف حرف سے متفق ہے،نیچری ایجوکیشنل کانفرنسیں یا ان کے فضلے ندوۃ مخذولہ کی شرکت بدنی ہو یا مالی قطعی حرام،اور اس کو حلال اور دینی خدمت سمجھنے والا کافر و بے دین ہے،ملعون نیچریوں نے خوشنودی نصارٰی کے لئے حب جاہ میں گرفتار ہوکر انگریزی تعلیم کا جال پھیلایا رکھاہے جس سے اس گروہ نابکار بندہ کفار کی غرض فاسد یہ ہے کہ جوہر ایمان مسلمان نادان بچوں کے سینے سے مٹ جائے مگر ان اشرارناہنجار کو اس رہزنی کے صلے میں کوئی منصب یا جہنمی خطاب مل جائے،ہنوز ایك ماہ نہیں گزرا کہ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس مدارس میں معنقد ہوئی جس کے صدر آنریبل خان بہادرعزیزالدین احمد سی،آئی،اے،کلکٹر آف ویلور نے خطبہ صدارت فرماتے ہوئے کہا کہ مسلمان بچوں کو ابتداء میں قرآن خوانی سے جو نقصانات پیدا ہوجاتے ہیں آگے چل کر وہ انگریزی تعلیم میں حارج ہوتے ہیں،اگے چل کر فرماتے ہیں کہ جو مادر وطن کے فرزند،ایم۔اے،یا بی۔اے کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لئے کوشش کررہے ہوں تو ان کوایام رمضان میں روزہ بالکل نہ رکھناچاہئے کیونکہ بوجہ صوم طالبعلموں کے قوائے عقلی وحسی کمزور پڑجاتے ہیں،انا لله وانا الیہ راجعون۔(ملاحظہ ہو مزید کیفیت کے لئے اخبار وکیل)
جن خبیث کانفرنس ونیچری جلسوں میں ان کے معین ومدد گار بیٹھ کر خلاف نصوص قرآنی واحادیث محبوب ربانی ریزولیوشن پاس کرتے ہوں ان کانفرنسوں کی شرکت مسلمانوں کو قطعی حرام ہےایسی کفریہ کانفرنسوں میں اس گروہ شقاوت پژدہ کی شرکت کرنا یامالی مدد کرنا اسلامی بنیادکو ڈھانا اور آتش کفرکا بھڑکانا ہے جس کا انجام جہنم ہے،
(۱)رب العزت ارشاد فرماتا ہیں:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَاتَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَکُمْ |
اے ایمان والو! اپنے باپ اور اپنے بھائیوں کو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع