30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن سھل بن عبداﷲ التستری قدس سرہ من صحح ایمانہ واخلص توحیدہ فانہ لایانس الٰی مبتدع والایجالسہ ولایواکلہ ولایشاربہ ولایصاحبہ ویظہر من نفسہ العداوہ والبغضاء[1] انتھی، |
سہل بن عبدالله تستری قدس سرہ،سے منقول ہے کہ صحیح الایمان والاخالص تو حید والا شخص نہ بدعتی لوگوں کی رغبت رکھے،نہ ان کے پاس بیٹھے،نہ ان کے ساتھ کھائے،نہ ان کی صحبت میں جائے اور ان سے عداوت وبغض کا مظاہرہ کرے،انتہی(ت) |
اور یہ ان کا کہنا کہ یہ دینی کانفرنس کہاں ہے یہ تو دنیوی کے لئے قائم کی ہے بالکل فریب اور دھوکا دہی اور رہزنی ہے،کیونکہ اگر عزت اور ترقی دنیا کی پیدا کرنے کے واسطے ہے تب بھی ان سے اختلاط عــــــہ ،اور مداہنت ممنوع ہے،چنانچہ تفسیر روح البیان میں ہے:
|
ومن داھن مبتدعا سلبہ اﷲ حلاوۃ السنن ومن تحبب الی مبتدع لطب عزفی الدنیا اوعرض منھا اذلہ اﷲ بتلك العزۃ وافقراﷲ بذلك الغنی [2]انتہی، و ایضا قال سبحنہ تعالٰی وتقدس " وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"[3]۔قال فی جواہر التزیل تحت ھذہ الایۃ الکریمۃ وھی نار جہنم والرکون ھو المیل |
جو بدعتی کے معاملہ میں کمزوری دکھائے الله تعالٰی اس سے سنت کی حلاوت کو سلب فرماتاہے اور جو شخص بدعتی کی دعوت کو دنیاوی عزت یاسامان کی خاطر قبول کرتاہے توا لله تعالٰی اس کو اس غناء کے باوجود ذلیل وفقیر کردیتاہے،الله تعالٰی نے یہ بھی فرمایا ہے ظالموں کی طرف میلان نہ کرو کہ آگ تمھیں چھوئے،جواہر التنزیل میں اس آیہ کریم کے تحت فرمایا یہ جہنم کی آگ ہے اور"رکون"تھوڑی میل ہے تو جو ان کے ساتھ مکمل میلان رکھے اور ان کے |
عــــــہ:یعنی فرقہ باطلہ سے ۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع