دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

پیلی بھیت ابن علامہ اوحدارشد فقیہ امجد حضرت مولانا وصی احمد صاحب قبلہ محدث سورتی قدس سرہ العلی۔

(۶۸)حضرت عظیم البرکت عالم اہل سنت قامع بدعت ومحی سنت مولانا وبالفضل المولوی احمد رضاخاں صاحب متع الله المسلمین ببقائہ کا جواب صحیح ہے۔

حررہ العبد الحقیر ابوسراج عبدالحق رضوی عفی عنہ

(۶۹)الجواب صحیح والمجیب الفاضل نجیح۔

فقیر قادری حبیب الرحمن مدرس مدرسۃ الحدیث پیلی بھیت۔

تصدیقات علمائے شاہجہان پور

(۷۰)بسم الله الرحمن الرحیم،الحمد الله الاعلی والصلوۃ والسلام علی رسول المجتبٰی وعلی الہ واصحابہ الذین ھم اسانید الھدی،امابعد یہ فتوے عالم اکمل،فاضل اجل،حامی دین غراحضرت مولٰنا مولوی احمد رضاخاں صاحب بریلوی کا دیکھنے میں آیا،نہایت صحیح اور درست پایا،بلاشبہہ یہ مجلس منحوس،مکر اور فریب سے دین اور دینا دونوں برباد کرنے والی،اگرمسلمان ان کی صحت اور معاونت اور شرکت سے باز نہ آئیں گے تو بالیقین اپنے دین ودنیا دونوں خراب کریں گے،چنانچہ فرمایا حق سبحانہ وتعالٰی نے:

" لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ "[1]،قالا فی تفسیر روح البیان تحت ھذہ الایۃ الکریمۃ والمراد بمن حاد اﷲ ورسول المنافقون والیہودوالفساق والظلمۃ والمبتدعۃ والمراد بنفی الوجدان نفی الموادۃعلی معنی انہ لاینبغی ان یتحق ذلک،وحقہ ان یمتنع ولایجود بحال[2] انتہی،وایضا فیہ

تم ایسی قوم نہ پاؤ گے جو الله تعالٰی اور آخرت پر ایمان لائے ہیں وہ الله اور اس کے رسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے مخالفوں سے محبت کریں،روح البیان میں اس آیہ کریمہ کے تحت فرمایا:الله ورسول کے مخالف،منافق،یہود،فساق، ظالم، بدعتی لوگ ہیں،اور"نہ پائیں"سے مراد محبت وتعلق کی نفی ہے یعنی ایسا نہیں ہونا چاہئے اوراس سے بچنا لازم ہے،بہر حال اس سے بازرہے،ختم ہوا،اوراس میں ہے

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۸/ ۲۲

[2] روح البیان(التفسیر) تحت آیۃ ۵۸/ ۲۲ المکتبۃ الاسلامیۃ لصاحبہا الحاج الریاض ۹ /۴۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن