دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

مبرہن فرمایا،مفتی صاحب موصوف کا علم وفضل ظاہر واشکار،جس سے ہدایت کے چشمے اکناف عالم میں نمودار،اصل تویہ ہے کہ حضرت والا کی ذات بابرکت ہرگز کسی واصف کے وصف اور مادح کے مدح کی محتاج نہیں جبکہ الله ورسول جل وعلا وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے مبارك شہر مدینہ طیبہ اور مکہ مکرمہ کے علمائے عظام وفضلائے کرام نے ایساگہرا احترام فرمایا کہ جس کا بیان حیطہ تحریر سے باہر،میں یہ بھی کیوں کہوں یہ اکرام علمائے بلدامین نے فرمایا،نہیں نہیں بلکہ یقینا یہ مجد وشرف اسی آقائے نامدار سرکار ابد قرار فداہ روحی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے وقار سے ہے جن کے صدقہ میں ہر ذی عزت ذی عزت بنا،جس کو جو ملا ان سے ملا،وہ وہی آفتاب رسالت ہیں جنھوں نے بعضے مقربان درگاہ علیہ متع الله المسلمین بقائہم کو عالم روّیا میں اپنے نور بارجلو کی جھلك دکھا کر زبان فیض ترجمان سے ارشاد فرمایا کہ"احمدی رضا کی خدمتیں قبول ہیں"۔والحمد اﷲ علی ذلک،ارباب سنت پر لازم کہ حضرت ممدو ح کے فتوے کے موافق عمل فرمائیں اور بدعقیدہ بد مذہبوں کی صحبت سے اجتناب رکھیں،الله تبارك وتعالٰی ہم سب کو ہدایت پر قائم رکھے آمین ثم آمین! واخر دعوٰنا ان الحمد اﷲ رب العالمین والصلٰوۃ والسلام الاتمان الاکملان علی سید المرسلین شفیع المذنبین راحۃ العاشقین والہ وصحبہ الطیبین الطاھرین کلھم اجمعین الٰی یوم ا لدین۔

حررہ العبد المذنب ابوالمکارم محمد عماد الدین عفی عنہ

(۶۵)الجواب صحیح والمجیب المعظم المکرم مصیب ومثاب       فقیر ابوالبرکات عبید المصطفی سید احمد غفرالله الصمد

(۶۶)الجواب صحیح                                          حقیر سید اولاد علی عفی عنہ

تصدیقات علمائے پیلی بھیت

(۶۷)جو کچھ حضرت شیك الاسلام والمسلمین عون الاحناف والدین،امام علمائے اہل سنت،عالم کتاب وملت،عارف باللہ،نائب رسول اللہ،مجدد مائتہ حاضرہ،صاحب حجۃ قاہرہ،مؤید ملت طاہرہ،سیدنا ومولانا الحاج اعلٰحضرت مولوی احمد رضاخاں صاحب دامت برکاتہم ومتع الله المسلمین بطول بقائہ نے دربارہ مسئلہ ہذا تحریر فرمایا ہے وہ سب حق وصواب ہے اور احق بالاتباع ہے،مسلمانوں کو اس پر عمل لازمی ضروری ہے۔اور خلاف اس کا ضلالت وموجب ہلاکت،واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم وھو الھادی بحرمۃ النبی الامی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،فقیر قادری حکیم عبدالاحدا الشہیر بسلطان الواعظمین خادم ومدرس مدسۃ الحدیث


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن