30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر فتن میں اظہار کرنا اورحق کو حق کر دکھانا اور اپنے دینی برادروں کو بچانا،یہ ہر مسلمان باایمان کا فرض ہے اور یہ قرآنی حکم محکم ہے جو اس کو نہ مانے اوراصرار کرے وہ قابل جہنم ہے،دیکھو سورہ نساء پارہ پنجم:
|
" وَمَنۡ یُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدٰی وَیَتَّبِعْ غَیۡرَ سَبِیۡلِ الْمُؤْمِنِیۡنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَسَآءَتْ مَصِیۡرًا﴿۱۱۵﴾٪ "[1]۔ |
اورجو رسول کا خلاف کرے بعد اس کے کہ حق راستہ اس پر کھل چکا اور مسلمانوں کی راہ سے جداراہ چلے ہم اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے اور اسے دوزخ میں داخل کریں گے اور کیا ہی بری جگہ ہے پلٹنے کی۔(ت) |
پس یہ ندوہ اور کانفرنس اورایسی ویسی خلاف شرع مجلسیں سم قاتل ہے،اس میں شریك ہونا مدد دینا گناہ کبیرہ ہے،خدا سب مسلمانوں کو بچائے اور توفیق نیك رفیق عطا فرمائے،آمین!
الراقم الحروف خادم خلق الله فقیر صاحب سید غلام محی الدین بن مولانہ مولوی سید رحمت الله عفی عنہما بد ست خود۔

(۶۲)بسم الله الرحمن الرحیم،الحمداﷲ العلیم العلام وعلی نبیہ والہ وصحبہ الصلوۃ والسلام،اما بعد میں ناچیز ا س لائق نہیں ہوں کہ ایسے علماء کے فتووں پر تصحیح لکھوں اور میری تحریر سے فتوٰی کچھ زیادہ معتبر ہو مگر دوباتوں نے مجھے لکھنے پرابھارا اور جرأت دلوائی ایك توبرادر ایمانی کے اصرارنے اوردوسرے اس امید نے کہ علمائے راسخین کی متابعت اور مشابہت سے مجھ گناہ گار کا حشر بھی ان کے ساتھ ہوجائے اور ؎
ان کے پیچھے پیچھے جنت الماوٰی کروں
لہذا لکھواتاہوں کہ:
|
ما افتی العلماء والعظام والفقہاء الکرام فھو حق و صحیح وانا اضعف عبد اﷲ الجلیل المحمود ابن الحافظ الاسمعیل المغفور المرحوم تابع لاقوالھم و فتوٰھم فی ھذا المرام و الصلوۃ علی نبیہ والہ وصحبہ والسلام وکان ذلك فی ۲۵ من شہر ذی القعدۃ الحرام ممن السنۃ الھجریۃ۔ |
علماء وفقہاء کرام نے جو فتوٰی دیا وہ صریح حق ہے اورمیں الله تعالٰی جلیل کا نہایت ضعیف بندہ محمود بن حافظ اسمعیل مرحوم، صلٰوۃ وسلام ہو الله تعالٰی کے بنی،ان کی آل واصحاب پر،۲۵ ذی قعدہ سن ہجری میں تحریر کیا گا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع