30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دئے ہیں جن کی تحریریں دیکھنے سے معلوم ہوا جو کچھ حق جواب کا تھا وہ لکھے۔الله پاك ایسے علمائے دین کو قائم وترقی درجات میں رکھے،آمین ثم آمین! چونکہ بمصداق لولا العلماء لھلك الجھلاء(اگر علماء نہ ہوتے تو جاہل ہلاك ہوجاتے۔ت)سچ تویہ ہے کہ آج کل بد مذہب والوں کا اظہار ہورہاہے،یہ چوہے ہیں دین السلام کی کترنی کررہے ہیں،ایسے چوہوں کے سر کوب بلکہ نابود کرنے والے علمائے دین اہل سنت وجماعت جیسے یہ ہمارے اعلحضرت وغیرہم کہ ان کانفرنس کے توڑنے والے ہیں نے بدلائل قرآن شریف وباحادیث صحیح وباقول فقہائے فصیح کے چندیا اڑادی،ہاں ذرا غور کرکے دیکھو صاف کلام پاك صاحب لولاك شافع محشر کا ہمیں راہ راست بتلارہاہے،حدیث افضل الاعمال الحب فی اﷲ والبغض فی اﷲ [1](بہترین عمل محبت اوربغض الله تعالٰی کی رضا کے لئے ہونا ہے۔ت)الله پاك جمیع مسلمانوں کونیك ہدایت بخشے اور راہ راست جماعت پر مستقیم رکھے،آمین ثم آمین!
کتبہ خادم العلماء والفقراء احقر العباد عبدالحکیم خلف مولوی عبدالکریم ساکن دھوراجی بآباء واجداد۔
(۶۰)بسم اﷲ الرحمن الرحیم،الحمد ﷲ علی ماھدی والصلوۃ علی رسولہ المصطفی والہ المجتبٰی وعلمائہ الذین احکموا بنیان الحق والتقی،وقلعوا اساس البدع والھوی،اما بعد اس عاجز واحقر خادم العلماء نے تحقیق انیق مشفقان مجیبان کی از ابتداء تاانتہاء دیکھی،خداوند کریم ان سب کو اجر عظیم نصیب کرے اور جناب قاضی وحاجی قاسم میاں کو جو خیر خواہ اور سچے عاشق اسلام اوراہل السلام ہیں جنھوں نے بڑی جانفشانی کی ہے اور ان کے ہوا خواہوں کو بھی ثواب جمیل عطا کرے۔ المجیب مصیب ولہ فی الاخرۃ نصیب
حررہ احقر العباد محمد طاہر ولد مولوی ایوب عفی عنہا کاٹھیاوار دھوراجی
تصدیق جناب مولانا مولوی غلام محی الدین عرف فقیر صاحب ساکن راندیر ضلع سورت
(۶۱)بسم الله الرحمن الرحیم،الحمد اﷲ وکفی والصلٰوۃ علی سیدنا محمد المصطفی وعلی الہ واھل بیتہ واصحابہ الذین اجتبٰی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی،اما بعد حمدوصلوٰہ کے واضح ولائح کہ فقیر نے یہ تحقیق انیق مجیبان ومصححان شفیق کی ابتداء سے انتہاء تك دیکھی سو حق حقیق ہے الله جل شانہ وعم نوالہ ان سب کو اور خاص کرکے جناب بردار بلکہ از جان بہتر دین کے عاشق،اہل اسلام کے خیر خواہ،محب صادق جناب قاضی وحاجی قاسم میاں اور ان کے معاونوں سب کو جزائے خیر عطافرمائے حالًا ومالًا بیشك اس زمانہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع