دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اسی طرح علمائےمدینہ منورہ بھی آپ کے مداح ہیں اور کئی جلیل القدر فاضلوں نے اہل حرمین سے کتنے ہی علوم میں آپ سےسندیں لیں اور کئی حضرات نے بیعت بھی فرمائی"ذلك فضل اﷲ یوتیہ من یشاء واﷲ ذوالفضل العظیم"۔ یہ مسئلہ کیا ہے بڑا امتحان خدا ہےجو سنی ہوگا وہ اس فتوے پر عامل رہ کر قہر مولی سے بچے گا۔اور اگرنفس امارہ کی شامت یا انجان پنے سے کانفرنس میں شامل ہوا ہو اور فتوے دیکھنے کے بعد کانفرنس کی شرکت سے تائب ہوا تو ماشاء الله جیساکہ اپنے ہاتھوں سے دروازہ دوزخ کھولا تھا،لاجرم امید قوی ہے کہ اس کی توبہ کو مولٰی تعالٰی جل جلالہ مفتاح درجنت بنادے کہ یہ حدیث شریف میں وارد ہے:

التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ [1]۔

گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں۔(ت)

بلکہ بمصداق اس آیت شریفہ کے:

" اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صٰلِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللہُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍؕ وَکَانَ اللہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۷۰"[2]۔

مگر جو توبہ کرے اورایمان لائے اوراچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو الله تعالٰی بھلائیوں سے بدل دے گا اور الله

بخشنے والا مہربان ہے۔(ت)

خداوندا ! تو توفیق رفیق گردان غربائے امت خصوصًا اہل سنت کے تئیں اس طوفان بے پایا سے بچا بجاہ سید الشافعین آمین یا رب العالمین!

آج میری ز ہے قسمت کہ یہ مقدس فتوٰی شہر گونڈل کاٹھیاوار سے برادر دینی ومحب یقینی،اخی فی الله حامی سنت،ماحی فتن، نیچری فگن،ندوی شکن،دافع شکن،دافع الفتن مولانا محمد قاسم صاحب دام بالعزوالرفعۃ والجاہ ومن کل سوء وشرحماہ ووقاہ نے بغرض تصدیق وتصویب اس ناسزا سگ بارگاہ احمدرضا کے پاس بھیجا اور اپنے نامہ نامی وصحیفہ سامی میں تحریر فرمایا کہ ماقل ودل،اوراپنے مہر ود ستخط کرکےسیدھاکلکتہ نزد محب سنت عدوبدعت،سرتاج اہل سنت،حامی دین متین،قاطع جیوش المبتدعین،جناب معلی القاب،حضرت منشی حاجی حکیم محمد لعل خاں صاحب کے رجسٹر کرکے بھیج دینا کہ وہاں طبع ہوجائے، والله فقیر اس پر انوار خورشید سے مقبول وچمکدار فتوے کی تحسین وتصویب کے کب لائق وحقدار،مگر مکرمی قاضی صاحب والامناقب اعلٰی مناصب داسم بالمواہب کی تعمیل کے لئے اتنے پر کفایت کرتاہوں۔


 

 



[1] سنن ابن ماجہ کتاب الزھد باب ذکر التوبہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۳۲۳

[2] القرآن الکریم ۲۵ /۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن