دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

فتوائے مبارکہ فرستادہ ناصر ملت حقہ،ناشر سنت سنیہ،قاطع اعناق بدعات شنیعہ،قامع بیخ محدثات قبیحہ،سرشکن فرق باطلہ من الندوۃ والوہابیۃ والنیاچرہ،ماحی وطغیان،حامی ودین وایمان جناب قاضی قاسم میان امام جامع شہر گونڈل متعلق کاٹھیاوار صانہ المولی الستار عن شرور الاشرار(خدائے ستار انھیں اخترار کے شر سے محفوظ فرمائے۔ت)فقیر کی نظر سے گزرا خلعت صدق وثواب سے اراستہ زیور شدہ ہدایت سے پیراستہ پایا   ؎

جو کچھ لکھا ہے اس میں سراسر صواب ہے          اثبات مدعا پہ حدیث وکتاب ہے

ہر لفظ ا س کا گوہر کان رشاد ہے                     ہر سطر اس کی راہ حصول مرادہے

کیونکر نہ ہو،یہ تحریر فرمایا ہوا اس بے نظیر کا ہے جس کی مثیل آج دنیا میں ملنا مشکل،جو فاضلوں کا فعل،جس کا فتوٰی تمام روئے زمین پرجاری،جس کے فیوض وبرکات ہر گوشہ عالم میں ساری،جو استاذوں کااستاذ مسلم،ہرعالم سے اعلم،مفتیوں کا سرتاج اکرم،سنیوں کا امام معظم،گلزار سنت کو شاداب فرمانےوالا،داغ بد مذہبی و بدعت کا مٹانے والا،درخت کفر وشرك کا قاطع، شریعت وطریقت کا جامع جس کا تمام ہندوستان مدح خوان،جس کی توصیف میں علمائے حرمین شریفین رطب للسان، گمراہوں ا راہنما،ہمارا آقا،ہمارا مولٰی ہمارا سردار،متقی،پرہیزگار،حکیم اُمت،اعلحضرت مولوی مفتی احمد رضاخان صاحب ادام فیضہ الله الواہب،یہ مسئلہ کیا ہے بہت بڑی کسوٹی حق وباطل کے پرکھنے،سنی وبدعتی کے جانچنے کی ہے،جو صاحب اس کو پڑھ کر یا سن کر بخندہ پیشانی تصدیق فرمائیں حق جانیں،حق مانیں ان کا ضرور اہل سنت میں شمار،ورنہ اہل بدعت وکلاب اہل النار میں معدود ہوں گے۔ہمارے سنی بھائیوں پرلازم ہے کہ ایسی مجلس ایسی صحبت سے بچیں،ایسے لوگوں سے خلط ملط ہرگز پیدا نہ کریں،یہ بڑے شاطر وعیار ہوتے ہیں،وہ سبز باغ دکھاتے ہیں کہ خواہ نخواہ آدمی ان کا کلمہ پڑھنے لگتاہے،جب اس کا دل اپنی طرف لبھایا اور اپنا مطعی ومسخر بنالیا پھر اس کا ایمان،دھن،دولت سب کچھ چھین لیا،دونوں جہان کے ٹوٹے میں ڈال دیا، وباﷲ التوفیق وھویھدی من یشاء الی صرام مستقیم والصلٰوۃ والسلام علی حبیبہ الکریم وعلی الہ وصحبہ اجمعین آمین!

حررہ محمد ضیا ء الدین المکنی بابی المساکین عفی عنہ

تصدیق عالم جلیل فاضل نبیل جناب مولانا مولوی سید دیدار علی صاحب الوریٰ مفتی  آگرہ

(۵۵)بسم الله الرحمن الرحیم،بلا شبہہ اس نازك وقت میں بہت سے علماء درویش طلب دنیائے دنٰی میں اتباع سنت ترك کرکے اتنے دیندار بن گئے کہ کوٹ پتلون والوں میں ان کی سی کہہ کر ان سے دنیا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن