30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تصدیقات علمائے سندھ حیدر آباد
(۴۹)فاضل مجیب نے جوتحریر فرمایاہے وہ صحیح اور حق ہے واقعی اس قسم کی مجالس اور جولوگ اہل بدعت وہوا سے ہیں ان سے دور رہنا ضرورچاہئے اس واسطے کہ ان کی ملاقات اور ان کی مجالس میں جانا علامت ضعف ا یمان اور آئندہ کومنجر طرف الحاد کے ہے۔ نعوذ باﷲ من ذلک،اللھم احفظنا منھم بجاہ نبیك المصطفی ورسولك المرتضی،اٰمین یا رب العالمین۔

تصدیقات علمائے محمود آباد ضلع سیتاپور
(۵۰)بسم الله الرحمن الرحیم،الحمد ﷲ وحدہ والصلٰوۃ والسلام علی من لانبی بعدہ،اما بعد بیشك ایسی مجلس مقرر کرنا جہنم خریدنا اورسخت حرام وناروا ہے۔مسلمان کی ترقی ہرگز اس میں نہیں ،ایك صحیح واقعہ پیش کرتاہوں وہ یہ کہ امیرالمومنین عمر فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ نے حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھا کہ حضور چٹائی پرآرام فرماتے ہیں کہ اس کے نشان بدن اقدس پر ظاہرہو رہے ہیں امیر المومنین کو بے اختیار رونا آگیا عرض کی:یا رسول اللہ! قیصر وکسرٰی کا فران مجوس ونصارٰی اس ناز ونعمت میں اور حضور الله کے رسول ا س تکلیف ومحنت میں،فرمایا:اے عمر! کیا تو راضی نہیں کہ ان کے لئے دینا ہو اور ہمارے لے آخرت،خود امیر المومنین فاروق اعظم باوصف فتوحات عظیم کے جب بیت المقدس تشریف لے گئے ہیں کہ وہاں کے پادریوں نے آپ کو دیکھنے کے لئے بلایا تھا،حالت یہ ہے کہ پیش دشمنان اونٹ پر اور غلام سوار،اور جناب کے دست اقدس میں اونٹ کا مہار،بدن مبارك پر چمڑے کا کرتا جس میں متعدد سترہ پیوند،اگر ایسی مجلس کے لوگ جو درج سوال ہیں اور جان ومال سے انجمن ظلم میں شرکت کو تیار ہیں حضرات صحابہ محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھتے کس کس طرح ہنستے اور احمق سمجھتے بلکہ دل میں تو اب بھی کہتے ہوں گے کہ وہ ریگستانی جفاکش ناز ونعمت کے مزے کیا جانیں،یہ لطف عجیب اور نظم وترتیب وآراستگی وتہذیب کچھ دانا یان یورپ ہی کو نصیب،ان خیالات فاسدہ کے دل میں نہ آنے کے لئے تو ہمارے سلطان ہفت کشور شافع روز محشر صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ہے،لا تجالسوھم [1]الخ ان کے پاس نہ بیٹھو،ان سے دور بھاگو،انھیں اپنے سے دور رکھو کہیں وہ تمھیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع