دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

تصدیقات علمائے بہار

(۳۶)بسم الله الرحمن الرحیم،الله رب محمد صلی علیہ وسلما،فقیر بارگارہ رضوی عبید المصطفی محمد ظفرالدین بہاری میجروی غفرلہ وحقق املہ مدرس اول مدرسہ عالیہ سہسرام ناصر الحکام اس مبارك سراپا ہدایت فتوے کی تائید وتصدیق کرتے ہوئے(نہ معاذالله اس خیال سے کہ اپنی تصدیق سے اس فتوے کو زینت دوں بلکہ حسب ارشاد احبا اس نیت سے کہ اپنی تصدیق کی اس فتوے سے عزت افزائی کروں)عرض گزار ہے کہ بلاشبہ اس قسم کی انجمنیں جس طرح دینی مضرتوں کی جالب گناہ کی موجب ہیں،یونہی دینوی حیثیت سے بھی اصلًا مفید نہیں سوااس کے کہ غریب مسلمانوں کا بہت سے روپیہ صرف ہو نے پر تین دن کی دل لگی رہے نئی نئی صورتیں دیکھنے میں آئیں،کچھ لکچر اور تقریر کا لطف رہے الله الله خیر صلا،بہت بڑا کار نمایہ اس قسم کی انجمنوں کا ریزولیوشن(RESOLUTION)پاس کرنا ہے،جب روداد دیکھئے یہی لکھا ہے یہ پاس ہوا وہ پاس ہوا مگر ان عقلمندوں کو اس کی خبر نہیں کہ ا س زمانہ میں آدمی پاس ہوکر تو کچھ کرنہیں سکتاریزولیوشن پاس ہوکر کیا کرلے گا۔کہنے سے کام نہیں چلتا کرنے کی ضرورت ہے،سیدنا غوث اعظم رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

الطیور تصحیح ولاتفعل،والبازی یفعل ولایصیح [1]۔

چڑیاں چیں چیں کرتی ہیں اور کچھ کرتی نہیں،اورباز کرتا ہے چیں چیں نہیں کرتا ہے،

اگر واقعی قومی ترقی مقصود ہے تو یہ تقریرات اور ریزولیوشن ہر گز کچھ فائدہ نہیں پہنچاسکتے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کاا ۤسان طریقہ یہ ہے کہ اس وقت زیادہ نہیں تو مسلمان صرف انھیں چار باتوں پر کاربند ہوجائیں جو رسالہ مبارکہ"تدبیر صلاح ونجات وفلاح"میں مذکور ہیں پھر دیکھئے قوم کی کیسی ترقی ہوتی ہے اور ان کا آفتاب کس طرح بالائے افق ترقی بکمال اوج تاباں ہوتاہے،اور اگر غٖور کیاجائے تو ان تمام ریزولیوشنوں میں بیکار امور اور رونا دھونا فلاں کے مرنے پر رنج،فلاں کی موت پر سوگ،اور فلاں کے انتقال پر ملال،اور فلاں کے عطیہ پر واہ واہ،اور فلاں کو فلاں خطاب ملنے پر اظہار مسرت سے قطع نظر کرکے سب کا لب لباب شاہراہ پر چلنے والوں کے لئے دن میں چراغ جلانا اور روز روشن میں روشنی کرنے کی ہدایت کرنا ہو تاہے یعنی قوم ترقی میں سب سے پیچھے ہے اس لئے آگے بڑھو یعنی انگریزی پڑھو حالانکہ زمانہ کی گردش سے انگریزی کی طرف لوگوں کا میلان طبعی وعملی اس حد تك پہنچا ہواہے کہ اگر ان کو دھکے دے کر بھی باہرت کیا جائے تو ہر گ ٹلنے والے نہیں، پڑھنے والوں کے لئے باوجود یکہ عربی مذہبی تعلیم


 

 



[1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن