دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ولا تصلوا علیھم ولاتصلوا معھم [1]۔

نہ ان کی نماز پڑھو نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو۔

امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ نے مسجد اقدس بنی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں نماز مغرب کے بعد کسی مسافر کوبھوکاپایا اپنے ساتھ کاشانہ خلافت میں لے آئے اس کے لئے کھانا منگایا،جب وہ کھانے بیٹھا کوئی بات بد مذہبی کی اس سے ظاہرہوئی فورًا حکم ہوا کہ کھانا اٹھالیا جائے اور اسے نکال دیا جائے،سامنے سے کھانا اٹھوالیا اوراسے نکلوا دیا۔سیدنا عبدالله ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے کسی نے آکر عرض کی:فلاں شخص نے آپ کو سلام کہاہے،فرمایا:لاتقرأہ منی السلام فانی سمعت انہ احدث میری طرف سے اسے سلام نہ کہنا کہ میں نے سنا ہے کہ میں نے کچھ بدمذہبی نکالی۔سیدنا سعید بن جبیر شاگرد عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہم کو راستہ میں ایك بدمذہب ملا،کہاکچھ عرض کرنا چاہتاہوں،فرمایا سننا نہیں چاہتا۔عرض کی ایك کلمہ اپنا انگوٹھا چھنگلیا کے سرے پر رکھ کر فرمایا ولانصف کلمۃ آدھا لفظ بھی نہیں۔لوگوں نے عرض کی اس کا کیا سبب ہے،فرمایا ازیشان منہم ہے،امام محمد بن سیرین شاگرد انس رضی الله تعالٰی عنہ نے کے پاس دو بد مذہب آئے عرض کی کچھ آیات کلام الله آپ کو سنائیں،فرمایا میں سننا نہیں چاہتا،عرض کی کچھ احادیث نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سنائیں ،فرمایا میں سننا نہیں چاہتا،انھوں نے اصرار کیا،فرمایا تم دونوں اٹھ جاؤ یا میں اٹھاجاتاہوں،آخر وہ خائب وخاسر چلے گئے،لوگوں نے عرض کی اے امام! آپ کا کیا حرج تھا اگر ہو کچھ آئتیں یا حدیثیں سناتے،فرمایا میں نے خوف کیا کہ وہ آیات واحادیث کے ساتھ اپنی کچھ تاویل لگائیں اور وہ میرے دل میں رہ جائے تو ہلاك ہوجاؤں ۔ائمہ کو یہ خوف تھا اوراب عوام کو یہ جرأت ہے ولا حول ولا قوۃ الاباللہ۔اورایسی جگہ مال دنیاوی پسند کرے گا جو دین نہیں رکھتاس جو عقل سے بہرہ نہیں۔ یکے نقصان مایہ دگر شماتت ہمسایہ(ایك تو مال نقصان اور دوسرے ہمسایہ کی خوشی۔ت)ہمسایہ کون؟ وہ بئس القرین شیطان لعین کیسا خوش ہوگا کہ ایك ہی کرشمے میں دونوں جہان کا نقصان پہنچایا،مال بھی گیا اور اخرت میں عذاب کابھی مستحق ہوا،

" خَسِرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃَ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیۡنُ ﴿۱۱"[2]

دینا اور آخرت دونوں کا گھاٹا،یہی ہے صریح نقصان(ت)

 


 

 



[1] کنز العمال حدیث ۳۲۴۶۸، ۳۲۵۲۸،۳۲۵۲۹،۳۲۵۴۲ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۵۲۹ و ۵۴۰ و ۵۴۲،الضعفاء الکبیر حدیث ۱۵۳ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۱۲۶،العلل المتناہیۃ حدیث ۲۶۰ دارنشر الکتب الاسلامیہ لاہور ۱/۱۶۲

[2] القرآن الکریم ۲۲ /۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن