30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قوم کی کثرت بنائی وہ انہی میں سے ہے۔ت)حرام کاری میں چندہ دینا بھی حرام ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی: وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪"[1]۔ |
اﷲ تعالٰی کا فرمان مبارك ہے:گناہ اور زیادتی پر ایك دوسرے کی مددنہ کرو۔(ت) |
اور نامسلم کو واعظ مسلمین بناکر اس کا بیان سننا اشد سے اشد کبیرہ وبدخواہی اسلام ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی" یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَحَاکَمُوۡۤا اِلَی الطّٰغُوۡتِ وَقَدْ اُمِرُوۡۤا اَنۡ یَّکْفُرُوۡا بِہٖ ؕ وَیُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّضِلَّہُمْ ضَلٰلًۢابـَعِیۡدًا ﴿۶۰﴾ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی کا مقدس فرمان ہے:پھر چاہتے ہیں کہ شیطان کو اپنا پنچ بنائیں اور ان کو تو حکم یہ تھا کہ اسے اصلًا نہ مانیں اور ابلیس یہ چاہتاہے کہ انھیں دور بہکادے۔(ت) |
سائل نے مہاتما لکھا یہ حرام ہے۔مہاتما بمعنی روح اعظم ہے کہ خالص لقب افضل الملائکہ ہے علیہ وعلیہم الصلٰوۃ والسلام،یوہیں جو لوگ ایسا مذہب نکالنا چاہیں کہ مسلم وکافر کا فرق اٹھادے،سنگم و پریاگ کو مقدس علامت ٹھہرادے جو لوگ کہیں کہ آج تم نے اپنے ہندو بھائیوں کو راضی کرلیا تو اپنے خدا کو راضی کرلیا،جو لوگ کہیں کہ خدا کی رسی مضبوط تھامنے سے اگرچہ دین ہاتھ سے جاتارہے مگر دنیا تو ضرور ملے گی ایسوں کو مولانا کہنا حرام ہے،حدیث میں فرمایا:
|
لاتقولوا للمنافق یاسیدنا فانہ ان یکن سید کم فقد اسخطتم ربکم [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
منافق کو یا سندنا(اے ہمارے سردار)نہ کہو کیونکہ اگر وہ تمھارا سردار ہے تو تم نے اپنے رب کو یقینا اپنے سے ناراض کرلیا، واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
____________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع