دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

گستاخی کرنے کو آپ تھے اور بات بنانے دوسرا آئے،ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔آپ برسوں سے ساکت اور آپ کے حواری رفع خجلت کی سعی بے حاصل کرتے ہیں۔ہر بار ایك ہی طرح کے جواب ہوتے ہیں،آخر تابہ کے،یہ اخیر دعوت ہے اس پر بھی آپ سامنے نہ آئے تو الحمد ﷲ میں فرض ہدایت اداکرچکا،آئندہ کسی کے غوغہ پر التفات نہ ہوگا۔منوا دینا میرا کام نہیں اﷲ عزوجل کی قدرت میں ہے واﷲ یھدی من یشاء الٰی صراط مستقیم۔

وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولانا محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین،والحمد ﷲ رب العلمین۔
فقیر احمد رضاقادری عفی عنہ
۱۵ صفرالمظفر روز چہار شنبہ ۱۳۲۹ھ
(مآل یہی ہوا کہ اکابر دیوبند گھبراتے رہے،خجالت وشرمندگی نبھاتے رہے،
رجوع واتحا د سے گریز کیا اور ایك بہت بڑا فتنہ باقی رہ گیا۔)

مسئلہ ۱۱:                  از لائن مین بکسر اسٹیشن ڈاکخانہ گجادھر گنج مسئولہ حاجی عبداﷲ خاں صاحب   ۲ صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ رسول مقبول صلی اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ذکر ہو تو صرف یہ کہنا کہ رسول نے ایسا کیا رسول نے ایسا کہا،کیا مناسب ہے؟

الجواب:

نام اقدس تعظیم کے ساتھ لینا فرض ہے،خالی رسول رسول کہنا اگر بقصد ترك تعظیم ہے تو کفر ہے ورنہ بلا ضرورت ہو تو برکات سے محرومی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۲:                 از شہر محلا ملوکپور مسئولہ محمود الرحمن صاحب                               ۲ صفر ۱۳۳۹ھ

فتوٰی حضور والا کا دربارہ شرکت جلوس مسٹر شوکت علی وغیرہم فدویان نے مطالعہ کیا اور دوسرے لوگوں کو ہدایت کی مگر بعض آدمی جواب کے الفاظ پریوں شبہ پیش کرتے ہیں ایسے جلوس میں شرکت مولانا شوکت علی ومحمد علی صاحبان دومسلمان ہیں اور مقاصد حال بھی مسلمانوں ہی کے ہیں پس تعظیم ہندو کے جلوس کی کیونکر ہوئی نیز لفظ فھو منھم(پس وہ انہی میں سے ہے۔ ت)بتلاتاہے کہ شریك ہونے والے کافر ہوجائیں گے،کیا یہ الفاظ حقیقت پر محمول ہیں ؟ مہربانی فرماکر ان دونوں شبہوں کا اور جواب عنایت فرمادیجئے تاکہ حیلہ گروں کو حیلہ کا موقع نہ رہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن