دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ہم ذیل میں مجدد اعظم امام بریلوی قدس سرہ،کے ایك تاریخی خط کی نقل پیش کررہے جو آپ نے آج سے تقریبًاستاسٹھ۶۷ [1] سال قبل ۱۳۲۹ھ میں مولوی اشرف علی تھانوی کو لکھا تھا اورجو رسالہ"دافع الفساد عن مراد آباد"

میں چھپ چکا تھا۔

معاوضہ عالیہ امام بریلوی قدس سرہ،

نقل

بنام
مولوی اشرف علی صاحب تھانوی

بسم اﷲ الرحمن الرحیمo نحمدہ،ونصلی علی رسولہ الکریمo

السلام علی من اتبع الھدٰی،فقیر بارگاہ عزیز قدیر عز جلالہ،تو مدتوں سے آپ کو دعوت دے رہا ہے اب حسب معاہدہ قرار دادمراد آباد پھر محرك ہے کہ آپ سوالات ومواخذحسام الحرمین کی جواب دہی کوآمادہ ہوں،میں اور آپ جو کچھ کہیں لکھ کر کہیں اور سنادیں اور وہی دستخطی پرچہ اسی وقت فریقین مقابل کودیتے جائیں کے فریقین میں سے کسی کو کہہ کےبدکنے کی گنجائش نہ رہے۔معاہدہ میں ۲۷ صفر ۱۳۱۹ھ)مناظرہ کے لئے مقرر ہوئی ہے،آج پندرہ کو اس کی خبر مجھ کو ملی،گیارہ روز کی مہلت کافی ہے۔وہاں بات ہی کتنی ہے،اسی قدر کہ یہ کلمات شان اقدس حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں توہین ہیں یا نہیں ؟ یہ بعونہٖ تعالٰی دو منٹ میں اہل ایمان پر ظاہر ہوسکتاہے،لہذا فقیر اس عظیم ذوالعرش کی قدرت ورحمت پر توکل کرکے یہی ۲۷ صفر روز جان افروز دوشنبہ اس کے لئے مقرر کرتاہے آپ فورًا قبول کی تحریر اپنی مہری دستخطی روانہ کریں اور ۲۷ صفر کی صبح مرادآباد میں ہوں۔اور آپ بالذات اس امراہم واعظم دین کو طے کرلیں اپنے دل کی آپ جیسی بتاسکیں گے وکیل کیا بتائے گا،عاقل بالغ مستطیع غیر مخدرہ کی توکیل کیوں منظور ہو؟ مع ہذا یہ معاملہ کفر واسلام کا ہے،کفر واسلام میں وکالت کیسی؟ اگر آپ خود کسی طرح سامنے نہیں آسکتے اور وکیل کا سہارا ڈھونڈلے تو یہی لکھ دیجئے،اتنا توحسب معاہدہ آپ کو لکھنا ہی ہوگا کہ وہ آپ کا وکیل مطلق ہے اس کا تمام ساختہ وپرداختہ،قبول،سکوت،نکول،عدول سب آپ کا ہے،اور اس قدر اور بھی ضرورلکھنا ہوگا کہ اگر بعون العزیز المقتدر عزوجلالہ،آپ کا وکیل مغلوب یا معترف یا ساقط یافارہوا توکفر سے توبہ علی الاعلان آپ کو کرنی اور چھاپنی ہوگی کہ توبہ میں وکالت ناممکن ہے اور اعلانیہ کفر کی توبہ اعلانیہ لازم،میں عرض کرتاہوں کہ آخر بار آپ ہی کے سر رہتاہے کہ توبہ کرنی ہوئی تو آپ ہی پوچھے جائیں گے پھر آپ خود ہی دفع اختلاف کی ہمت کیوں نہ کریں ؟ کیا محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان اقدس میں


 

 



[1] موجودہ ۱۴۱۹؁ھ کے مطابق اب سے تقریبًا نوے ۹۰سال قبل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن