دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

 

 

کاش یہ بات اسی وقت طے ہوجاتی!

 

ایک تاریخی خط

(بافاضہ حضرۃ علامہ مولانا حسنین رضا خاں بریلوی مدظلہ العالی)

 

علمائے دیو بند کی وہ دین سوز عبارتیں جن پر سارا عرب وعجم چیخ اٹھا تھا،دنیا کے بڑے بڑے علماء کرام ومفتیان عظام ومشائخ ذوی الاحترام وعوام لرز گئے تھے۔ہر درد مند مخلص تڑپ رہاتھا کہ کسی صورت یہ فتنہ ختم ہو اورملت اسلامیہ سکون واطمینان کا سانس لے۔

دین اور ملت اسلامیہ میں فتنہ اور افتراق کی یہ ہولناك آگ ایسی نہ تھی جس پر مجدد اعظم امام احمد رضاخاں

بریلوی قدس سرہ،خاموش تماشائی رہتے،اسلام کا انتہائی درد،مسلمانوں کی دنیا وآخرت کی تباہی کا خوف اور آپ کے منصب کی ذمہ داری نے آپ کو مضطرب اور بے چین کردیا،علماء دیوبند کو دعوت پر دعوت دی،بہت سے مطبوعہ و غیر مطبوعہ خطوط لکھے،رجسٹریاں بھیجیں کہ اے اﷲ کے بندو! تمھاری ان عبارتوں سے اسلام کی بنیادوں پر ضربیں لگی ہیں،مسلمان سخت مشکلات میں پھنس گیاہے،دنیاکے ساتھ اس کی آخرت بھی برباد ہو رہی ہے۔آؤ،ہم تم بیٹھ کراس معاملہ کو صاف کرلیں اور اس راہ کو اختیار کریں جو اسلام کا عین منشاء اور مسلمانوں کے لئے صراط مستقیم ہو،مگر افسوس کہ اکابر دیوبند نے یا تو اس سے اجتناب کیایا اگر وعدے بھی کئے تو ایفا نہ کرسکے،خجالت اور شرمندگی دامنگیررہی۔

علماء دیوبند کی اس روش کا نتیجہ یہ نکلاکہ اس وقت کےاندیشوں کے مطابق یہ فتنہ آج اپنے عروج پر پہنچ گیا جس سے نہ صرف مسلمانوں کی دنیا کو شدید نقصان پہنچ رہاہے بلکہ ایك بہت بڑی جماعت اور اس کی مختلف شاخوں کی آخرت بھی بربادی ہورہی ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن