دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

وہاں پر مندر میں جاتاہوں اور سنکھ دھوکر رکھ لیاہے اسلامی پنچایت سے کیا مطلب،تو جو شخص ایسے الفاظ کہے اور اس گروہ اسلام میں کہ جہاں پر سوائے نماز کی پابندی کے اور کوئی انتظام کی ضرورت نہ تھی اس کے پیچھے نما زپڑھنا شرعا جائز ہے یاناجائز؟ اور شرع شریف کاایسے شخص پر کیاحکم ہے؟ جمعہ عنقریب ہے جمعہ سے پیشتر یا جمعہ تك جواب مل جاناچاہئے۔

الجواب:

اس شخص کے پیچھے نماز باطل محض ہے اس پر کفرلازم ہے،اس کی عورت نکاح سے نکل گئی جب تك نئے سرے سے مسلمان نہ ہو،اس سے سلام کلام بھی حرام ہے،اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیامعنی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۳۵ تا ۳۳۹:                             از شہرلکھنؤ محلہ گڈھیا کمال جمال مسئولہ عابدحسین عباسی            ۱۴محرم ۱۳۳۹ھ

(۱)کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہنود کی خوشی کرنے کی خاطر اور اتفاق پیداکرنے کی خاطر سے گائے کی قربانی یا روزمرہ کے لئے گائے کا ذبیحہ بندکرنا کیساہے،ہندوستان کی حالت ملاحظہ فرماتے ہوئے حکم شریعت سے مطلع فرمائے۔

(۲)قوم ہنود کی ہمدردی گزشتہ وآئندہ کے صلہ میں اور باہمی اتحاد رکھنے کی غرض سے گائے کی قربانی ترك کردینا شرعا جائز ہے یا نہ؟

(۳)فی الواقع اگر مولوی عبدالباری صاحب وغیرہ اس کے متعلق فتوٰی دے چکے ہیں اس پر عمل کرنا چاہئے یانہیں؟

(۴)اور ایسے محرکین کی کمیٹی میں شرکت کرناچاہئے یانہ؟ اور اس کے محرك اور مرتکب عنداﷲ ماجور و گنہ گار ہوں گے یانہ؟

(۵)گائے،بھیڑ،بکری یا اونٹ وغیرہ میں منجانب شریعت مختار ہونا اس کے کیامعنی ہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

ہندوستان میں گائے کی قربانی جاری رکھنا واجب ہے اور خوشنودی ہنودکے لئے اس کا بند کرناحرام،مولوی عبدالباری کے باپ مولانا عبدالوہاب مرحوم اور استاد مولوی عبدالحی صاحب لکھنوی کے فتوے اس بارے میں ہوچکے ہیں اور ہمارے رسالہ انفس الفکر میں کافی ووافی بیان ہے،اورہنودسے اتحاد حرام منجر بکفر ہے جس کے نتائج طشت از بام ہیں،اس اتحاد کے منانے والے خود


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن