30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احکام شرعی اس کو شامل کیا جائے اس دوران میں اور کوئی دوسرامسلمان اس سے تعلقات پیداکرے تو اس کے واسطے کیا حکم شرعی ہے
الجواب:
جبکہ اس نے ترویج پرستش بت میں سعی کی اس پر لزوم کفرہوا،اس کی عورت نکاح سے نکل گئی،اس پرفرض ہے کہ علانیہ مسلمانوں کے سامنے توبہ کرے اورنئے سرے سے کلمہ پڑھے،مسلمان ہو اس کے بعدا پنی عورت سے نکاح جدید کی ضرورت ہے،توبہ و تجدید اسلام سے پہلے جو لوگ اس حال سے واقف ہو کر اس سے میل جول رکھیں مستحق سزاو عذاب ہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۳۳:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك صاحب شریف ہیں اور ان کے برتاؤ برخلاف حکم خداورسول کے برتاؤ میں آتاہے کہ داڑھی منڈواتے ہیں،اور لوگ اگر ان سے کچھ کہتے ہیں کہ آپ کو داڑھی منڈوانا غیر مناسب ہے،تو لوگوں کو جواب فرماتے ہیں کہ میری طبیعت کا اختیار ہے اور میری طبیعت کاحکم ہے،ایساشخص حلال کوحرام جانے اور حرام کو حلال جانے ان صاحب کے لئے شرع کا کیاحکم ہے؟ اس کاجواب باصواب مع حدیث وفقہ کے مرقوم فرمادیں اﷲ آپ کو اجر عظیم عطافرماوے گا۔
الجواب:
داڑھی منڈوانا حرام ہے اور اس پریہ جواب کہ میری طبیعت کا اختیار ہے گناہ پر اصرار اور سخت سزا کا سزاوارہے،مگر اسے حرام کوحلال جاننا نہیں سمجھا جاتاہے اس کہنے میں کہ میری طبیعت کا اختیار ہے اورمیری طبیعت کواختیارہے بہت فرق ہے،دوم بھی تحلیل حرام میں صریح نہیں نہ کہ اول،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۳۴: از فتح گنج غربی مرسلہ حبیب شاہ دہنے شاہ ۲۳ ذی الحجہ ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ قصبہ گنج غربی میں آج واقع بروز سہ شنبہ کو ایك پنچایت اسلامی قائم کی گئی اور اس میں یہ بات پیش کی گئی کہ جو شخص نماز نہ پڑھے اس سے علیك سلیك اور میل اسلامی طریقہ پر ترك کردیا جائے اور حقہ پانی اسلامی طریقہ پر بندکردیا جائے،جب یہ مجمع ہوااور مسلمان سب جمع ہوگئے تو پیش امام کہ جو نماز جمعہ وعیدین وپنجوقتہ کا ہے اس کو بلایا گیا تو اس کا اس نے جواب دیا کہ مجھ کو اس سے کچھ تعلق نہیں آج تو میں مماوس کو جو ہندؤوں کا تہوار ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع