دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اور فرماتاہے:

" لَا یَقْدِرُوۡنَ عَلٰی شَیۡءٍ مِّمَّا کَسَبُوۡاؕ وَاللہُ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الْکٰفِرِیۡنَ﴿۲۶۴﴾ "[1]

اپنی کمائی سے کسی چیزپر قابو نہ پائیں گے اور اﷲ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا۔(ت)

اور فرتاہے:

" اِنَّ اللہَ حَرَّمَہُمَا عَلَی الْکٰفِرِیۡنَ ﴿ۙ۵۰﴾ "[2]

بیشك اﷲ نے ان دونوں کو کافروں پرحرام کیا ہے۔(ت)

اور فرماتاہے:

" قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیۡنَۃَ اللہِ الَّتِیۡۤ اَخْرَجَ لِعِبَادِہٖ وَالطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزْقِ ؕ قُلْ ہِیَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا خَالِصَۃً یَّوْمَ الْقِیٰمَۃِ ؕ "[3]

تم فرماؤ کس نے حرام کی اﷲ کی وہ زینت جو اس نے اپنے بندوں کےلئے نکالی اور پاك رزق،تم فرماؤ کہ وہ ایمان والوں کے لئے ہے دنیا میں اور قیامت میں توخاص انہیں کی ہے۔ (ت)

اور فرماتاہے:

" مَثَلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِرَبِّہِمْ اَعْمٰلُہُمْ کَرَمَادِۣ اشْتَدَّتْ بِہِ الرِّیۡحُ فِیۡ یَوْمٍ عَاصِفٍ ؕ لَا یَقْدِرُوۡنَ مِمَّا کَسَبُوۡا عَلٰی شَیۡءٍ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیۡدُ ﴿۱۸﴾ "[4]

اپنے رب سے منکروں کا حال ایساہے کہ ان کے کام ہیں جیسے راکھ کہ اس پر ہوا کا سخت جھونکا آیا آندھی کے دن میں ساری کمائی سے کچھ ہاتھ نہ لگا،یہی ہے دور کی گمراہی۔(ت)

ان ساتوں آیتوں کا حاصل ارشاد یہ ہے کہ کافر اگر کوئی بظاہر نیك کام مثل تصدق وغیرہ کرے بھی تو اس کا بدلہ اسے دنیا ہی میں دے دیا جاتاہے،آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں وہاں انھیں کچھ ہاتھ نہ آئے گا،جنت کا کھانا پینا کافروں کے لئے حرام ہے،پاکیزہ رزق اور زینت کے سامان آخرت میں خاص مسلمانوں کے لئے ہیں،کافروں کے اعمال کو اﷲ تعالٰی برباد کرکے ایسا کردیتاہے کہ



[1] القرآن الکریم ۲/ ۲۶۴

[2] القرآن الکریم ۷/ ۵۰

[3] القرآن الکریم ۷/ ۳۲

[4] القرآن الکریم ۱۴/ ۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن