دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

آیت ۸:

" اَلَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الْکِتٰبَ یَعْرِفُوۡنَہٗ کَمَا یَعْرِفُوۡنَ اَبْنَآءَہُمْؕ وَ اِنَّ فَرِیۡقًا مِّنْہُمْ لَیَکْتُمُوۡنَ الْحَقَّ وَہُمْ یَعْلَمُوۡنَ﴿۱۴۶﴾ؔ "[1]

یہود ونصارٰی محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ایسا پہچانتے تھے جیسا اپنے بیٹوں کو پہنچانتے ہیں اور ان میں ایك گروہ دانستہ حق کو چھپاتاہے۔

اور ساتویں پارہ میں اس کے بعد یوں فرمایا:

" اَلَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ فَہُمْ لَا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿۱۲"[2]

وہ جنھوں نے اپنی جان خسارہ میں ڈالی وہ ان پہچانے ہوئے نبی پر ایمان نہیں لاتے۔

اورپہلے پارے میں صاف ترارشاد ہوا:

" وَکَانُوۡا مِنۡ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوۡنَ عَلَی الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ۚ فَلَمَّا جَآءَہُمۡ مَّا عَرَفُوۡا کَفَرُوۡا بِہٖ ۫ فَلَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الْکٰفِرِیۡنَ﴿۸۹ "[3]

اس سے پہلے اس نبی کے وسیلہ سے کافروں پر فتح مانگتے تھے جب وہ جانا پہچانا تشریف لایا اس سے منکر ہو بیٹھے تو اﷲ کی لعنت کافروں پر۔

آیت ۹:

" وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳ "[4]

اور جو کچھ انھوں نے کام کئے تھے ہم نے قصد فرماکر انھیں باریك باریك غبار کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا۔(ت)

اور فرماتاہے:

" اَذْہَبْتُمْ طَیِّبٰتِکُمْ فِیۡ حَیَاتِکُمُ الدُّنْیَا "[5]

ان سے فرمایاجائے گا کہ تم اپنے حصہ کی پاك چیزیں اپنی دنیا ہی کی زندگی میں فنا کرچکے(ت)

اور فرماتاہے:

" مَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنْ خَلٰقٍ ؕ۟ "[6]

جس نے یہ سودالیا آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں۔(ت)

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۱۴۶

[2] القرآن الکریم ۶/ ۱۲

[3] القرآن الکریم ۲/ ۸۹

[4] القرآن الکریم ۲۵/ ۲۳

[5] القرآن الکریم ۴۶/ ۲۰

[6] القرآن الکریم ۲/ ۱۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن