30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وَرُسُلِہٖ وَلَمْ یُفَرِّقُوۡا بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنْہُمْ اُولٰٓئِکَ سَوْفَ یُؤْتِیۡہِمْ اُجُوۡرَہُمْ ؕ وَکَانَ اللہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۵۲﴾٪ "[1] |
کے لئے ذلت کا عذاب تیارکررکھاہے اور وہ جو اﷲ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے اوران میں کسی کے انکار اور باقی پر ایمان سے ان میں جدائی نہ ڈالی عنقریب اﷲ ان کو ان کے ثواب دے گا اور اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
اس آیہ کریمہ نے صاف فرمادیا کہ اﷲ اور اس کے رسولوں پر ایمان میں جدائی ڈالنے والا پکا کافرہے،اور یہ کہ جو ان سب کو مانے اور ایك ہی کا منکر ہو وہ اﷲ اور سب رسولوں کامنکر اور ویساہی پکا کھلا کافرہے،یہ نہیں کہ جوسب کو مانیں وہ مسلمان اور جو سب سے منکر وہ کافر،اور یہ جو بعض کومانتے ہیں اور بعض کے منکر ہیں کچھ اور ہوں،نہیں نہیں یہ بھی کل کے منکر کی طرح پورے کافرہیں بیچ میں کوئی راہ نکل ہی نہیں سکتی۔
آیت ۶:
|
" اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللہِ الۡاِسْلٰمُ۟ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِیۡنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعْدِ مَا جَآءَہُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بـَیۡنَہُمْؕ وَمَنۡ یَّکْفُرْ بِاٰیٰتِ اللہِ فَاِنَّ اللہَ سَرِیۡعُ الْحِسَابِ﴿۱۹﴾ فَاِنْ حَآجُّوۡکَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْہِیَ لِلہِ وَمَنِ اتَّبَعَنِؕ وَقُلۡ لِّلَّذِیۡنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ وَالۡاُمِّیّٖنَ ءَاَسْلَمْتُمْؕ فَاِنْ اَسْلَمُوۡا فَقَدِ اہۡتَدَوۡاۚ وَ اِنۡ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیۡکَ الْبَلٰغُؕ وَاللہُ بَصِیۡرٌۢ بِالْعِبَادِ﴿۲۰﴾٪ "[2] آیت ۷: " وَمَنۡ یَّبْتَغِ غَیۡرَ الۡاِسْلٰمِ دِیۡنًا فَلَنۡ یُّقْبَلَ مِنْہُۚ وَہُوَ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیۡنَ﴿۸۵﴾ "[3] |
بیشك اﷲ کے نزدیك دین یہی اسلام ہے یہود و نصارٰی نے دانستہ براہ سرکشی اس کا خلاف کیا اور جو اﷲ کی آیتوں سے کافر ہوا بے غم نہ ہواﷲ جلد حساب لینے والاہے،اگر وہ تم سے جھگڑیں تو فرمادو کہ میں اورمیرے پیرو توسب اﷲ کے لئے اسلام لائے اور یہود ونصارٰی ومشرکین سب سے کہو کیا تم مسلمان ہوتے ہو،اگر اسلام لائیں تو راہ پاجائیں اور منہ پھیر دیں تو تم پر صرف پہنچادینا ہے اور اﷲ بندوں کو دیکھ رہاہے۔ جو اسلام کے سوا کوئی اور دین چاہے وہ ہر گز قبول نہ فرمایا جائے گا،اور اسے آخرت میں خسارہ رہے گا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع