دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

" فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ وَعَزَّرُوۡہُ وَنَصَرُوۡہُ وَاتَّبَعُوا النُّوۡرَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ مَعَہٗۤ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾٪ "[1]

توجو اس نبی اُمی پر ایمان لائے اور اس کی تعظیم و مدد کی اور اس نور کے پیروہوئے جو اس کے ساتھ اتارا گیا وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

ثابت ہوا کہ جب تك محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر ایمان نہ لائے اور ان کی تعظیم نہ کرے ہر گز فلاح نہ پائے گا اگرچہ اپنے زعم میں کیسے ہی نیك عمل رکھتاہو۔

آیت ۴:اس کے متصل فرماتاہے:

" قُلْ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللہِ اِلَیۡکُمْ جَمِیۡعَۨا الَّذِیۡ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ یُحْیٖ وَیُمِیۡتُ ۪ فَاٰمِنُوۡا بِاللہِ وَرَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ الَّذِیۡ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَکَلِمٰتِہٖ وَاتَّبِعُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تَہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۵۸﴾ "[2]

اے محبوب! تم فرمادو کہ اے لوگو! میں تمام آدمیوں کی طرف اﷲ کا رسول ہوں وہ کہ زمین وآسمان میں اسی کی بادشاہی ہے اس کے سوا کوئی سچا معبودنہیں وہی جلائے اورمارے،توایمان لاؤاﷲ اور اس کے رسول نبی امی پر کہ اﷲ اور اس کے کلاموں پر ایمان لاتاہے اور اس کی پیروی کرو کہ تمھیں ہدایت ہو،

معلوم ہواکہ ہدایت تونبی امی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ماننے پرموقوف ہے جو ان کونہ مانے اسے ہدایت نہیں،اور جب ہدایت نہیں ایمان کہاں،تو"مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ"[3](جو کوئی سچے دل سے اﷲ اور قیامت پر ایمان لائے۔ت)میں کیونکر آسکتاہے۔آیت ۵:

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَکْفُرُوۡنَ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ وَیُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّفَرِّقُوۡا بَیۡنَ اللہِ وَرُسُلِہٖ وَیَقُوۡلُوۡنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَّنَکْفُرُ بِبَعْضٍ ۙ وَّیُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَّخِذُوۡا بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۵۰﴾ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوۡنَ حَقًّا ۚ وَاَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِیۡنَ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۱۵۱﴾ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللہِ

بیشك جو انکار کرتے ہیں اور اﷲ اوراس کے رسولوں کااور چاہتے ہیں کہ اﷲ اور اس کے رسولوں میں جدائی ڈال دیں، اور کہتے ہیں کہ ہم کسی پرایمان لائیں گے اور کسی کے منکر ہوں گے،اور چاہتے ہیں کہ سب پر ایمان اور سب سے کفر کے بیچ میں کوئی راستہ نکالیں وہی پورے پکے کافر ہیں، اورہم نے کافروں

 



[1] القرآن الکریم ۷/ ۱۵۷

[2] القرآن الکریم ۷/ ۱۵۸

[3] القرآن الکریم ۵/ ۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن