30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قرآن سے سرکشی کرکے کافر جو شخص محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو نہ مانے اس کا قرآن عظیم سے سرکشی کرنا تو ظاہر وواضح،اور اس نے توریت وانجیل بھی قائم نہ کی کہ ان میں بھی حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی بشارتیں تھیں، اﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
" اَلَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِیَّ الۡاُمِّیَّ الَّذِیۡ یَجِدُوۡنَہٗ مَکْتُوۡبًا عِنۡدَہُمْ فِی التَّوْرٰىۃِ وَالۡاِنْجِیۡلِ ۫"[1] |
میں اپنی رحمت ان کے لئے لکھوں گا،جو پیروی کریں گے رسول نبی امی کی جسے اپنے پاس لکھا ہوا پائیں گے توریت وانجیل کی۔ |
اور فرماتا ہے:
|
" مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمْ"[2] |
محمد اﷲ کے رسول ہیں اور ان کے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس،میں نرم دل(الی قولہ تعالٰی)ان کایہ وصف توریت میں ہے اور ان کی ثناء ہے انجیل میں۔(ت) |
اور عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا قول ذکر فرماتاہے:
|
" مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعْدِی اسْمُہٗۤ اَحْمَدُ ؕ"[3] |
میں بشارت دیتاآیاہوں ان رسول کی جن کانام پاك احمدہے۔ |
تو جس نے احمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کونہ مانا اس نے توریت وانجیل قائم نہ کی بلکہ پھینك دی،اور قرآن عظیم سے سرکش ہوا،اور اﷲ تعالٰی فرماتاہے کہ وہ کافر ہے پھر ایمان میں کیونکر شامل ہوسکتاہے،انصاف والے کے لئے خود وہی آیت کہ منکر نے پڑھی اوربرابر کی آیت کہ اس نے چھوڑ دی،کفایت کرتی ہیں صدہا میں سے تبر کا دوچار اورسن لیجئے۔
آیت ۳:آیہ کریمہ" اَلَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِیَّ الۡاُمِّیَّ "[4] میں حضور کے اوصاف کریمہ ذکرکے فرماتاہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع