دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

علیہ وعلیہم افضل الصلوٰۃ والسلام کی نبوت ورسالت کا بیان ہے،ازاں جملہ" مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللہِ ؕ"[1]محمد اﷲ کے رسول ہیں،ٰ " یٰسٓ ۚ﴿۱﴾ وَ الْقُرْاٰنِ الْحَکِیۡمِ ۙ﴿۲﴾ اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیۡنَ ۙ﴿۳"[2]اے سردار مجھے حکمت والے قرآن کی قسم بیشك تم رسولوں سے ہو، " وَ اللہُ یَعْلَمُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُہٗ ؕ"[3] اﷲ خوب جانتاہے کہ تم اس کے رسول ہو۔یوہیں نوح وابراہیم وموسٰی وعیسٰی وہارون ویعقوب وادریس والیاس ولوط ویونس و اسمعیل واسحق وداؤد وسلیمان وزکریا ویحیٰی وہود وشعیب و صالح وغیرہم انبیاء علیہم الصلوٰۃ والثناء کی نسبت،تو جو ان میں کسی کی نبوت میں شك کرے اﷲ تعالٰی کی تصدیق نہیں کرتا تو ہر گز ہر گز اﷲ ہی پر ایمان نہیں رکھتا کسی طرح اس آیت کے حکم میں نہیں آسکتا، اصل یہ ہے کہ ایمان باﷲ میں جملہ ضروریات دین پر ایمان داخل ہے کہ ان میں سے کسی بات کی تکذیب رب کی تکذیب ہے اور رب کی تکذیب رب کے ساتھ کفرہے،پھر رب پر ایمان کہا،یوم آخر بھی انہیں میں داخل ہے جسے مہتم بالشان ہونے کے سبب جدا ذکر فرمایا، جس طرح آیہ کریمہ:

" وَالَّذِیۡنَ یُؤْمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبْلِکَ ۚ وَ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ یُوۡقِنُوۡنَؕ﴿۴"[4]

اور وہ کہ اہمان لائیں ا س پر جو اے محبوب تمھاری طرف اترا اور جو تم سے پہلے اترا اور آخرت پر یقین رکھیں(ت)

میں اسے تین بار ذکر فرمایا کہ وہ جو قرآن عظیم پر ایمان لاتے ہیں اور اس سے پہلے کتابوں پر بھی اور آخرت کایقین رکھتے ہیں،آخرت پر ایمان قرآن عظیم پر ایمان میں آگیا،پھر اگلی کتابوں پر ایمان میں آیا کہ سب میں اس کاذکر ہے،تیسری بار اسے پھر جدا ذکر فرمایا یوہیں یہاں ولہذا جابجا صرف ایمان باﷲ وعمل صالح پر ایسے وعدے فرمائے یوم آخرت کا ذکر نہ فرمایا مثلا سورہ طلاق میں:

" وَ مَنۡ یُّؤْمِنۡۢ بِاللہِ وَ یَعْمَلْ صٰلِحًا یُّدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ قَدْ اَحْسَنَ اللہُ لَہٗ رِزْقًا ﴿۱۱"[5]

جو اﷲ پر ایمان لائے اور نیك کام کرے اﷲ انھیں جنتوں میں لے جائے گا جس کے نیچے نہریں جاری ہیں ہمیشہ ان میں رہیں،بیشك اﷲ نے ان کے لئے اچھا رزق لکھاہے۔(ت)

 

 



[1] القرآن الکریم ۴۸/ ۲۹

[2] القرآن الکریم ۳۶/ ۳۔۲۔۱

[3] القرآن الکریم ۶۳/ ۱

[4] القرآن الکریم ۲/ ۴

[5] القرآن الکریم ۶۵/ ۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن