30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس سے اور نیز خطوط مذکورہ کے جوابات سے یہ امر ثابت ہے یانہیں کہ مولوی صاحب کوجملہ احادیث و روایات،کتب معتبرہ اہل سنت وجماعت جن میں ا رواح کاآنا ثابت ایسی ویسی اور جو شخص ان سب احادیث روایات کوایسی ویسی کہے اس کی نسبت شرع شریف میں کیاحکم ہے؟
الجواب:
تھانوی نے حفظ الایمان میں حضور اقدس سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی صریح توہین کی اور شدید گالیاں دیں جس پر علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق اس پرحکم کفر دیا اور صاف فرمادیا کہ:
|
من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر [1]۔ |
جو اس کے اقوال پر مطلع ہوکر اس کے کافر ہونے میں شك بھی کرے وہ بھی کافرہے۔ |
اس کے بعد اس کی ایسی ویسی باتوں پر کیا التفات اور کتب دینیہ کی توہین کی کیا شکایت،ماعلی مثلہ بعد الخطاء(خطا کے بعد اس کی مثل مجھ پر نہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۲۵: از او،آر،ریلوے ٹیلیگراف ٹریننگ اسکول مرسلہ سید اعجاز احمد صاحب اسٹیشن ماسٹر ۲۰ رمضان ۱۳۳۷ھ
میرے تاجدار آقا،حضور کے سایہ رحمت میں حق سبحانہ وتعالٰی اس کمینہ کو امان عطا فرمائے،ایك صاحب کہتے ہیں کہ ماحصل یہ کہ اعمال صالحہ کرنے سے کبھی نہ کبھی جنت میں جائے گا اگرچہ کسی نبی یا خود حضور سیدعالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم پر ایمان نہ لائے،اس پر یہ آیت پیش کرتاہے پارہ"لایحب اﷲ "سورہ مائدہ ع۱۰:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِیۡنَ ہَادُوۡا وَالصّٰبِـُٔوۡنَ وَالنَّصٰرٰی مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ وَعَمِلَ صٰلِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ ﴿۶۹﴾"[2] |
اس میں کچھ شك نہیں جوکوئی مسلمان ہیں اور جو یہودی ہیں اور صابی اور نصارٰی ان میں سے جوکوئی اﷲ اور آخرت کے دن پر ایمان لاوے اورنیك عمل بھی کرے تو قیامت کے دن ایسے لوگوں پر نہ کسی قسم کا خوف طاری ہوگا اورنہ وہ آزردہ خاطر رہیں گے۔ |
گویا کہ نصارٰی یہودی وغیرہ اگراﷲ وروز آخرت پر ایمان لاویں اورنیك عمل کریں اگرچہ حضور صلی اﷲ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع