دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اقول: وصورۃ النازلۃ اشد من ھذا بکثیر فان ھذا اخبار عن عملہ والرجل ربما یعمل بالمعصیۃ وھو لا یرضاھا فیکون عاصیا لا کافر العدم الاستحسان و الاستحلال بخلاف ماثمہ فانہ صریح فی عدم قبول الشرع وترجیح الرسم علیہ فکان کالمسألۃ قبلہا ترجیح قال لخصمہ اذھب معی الی الشرع قال بیادہ ببار تا بردم بے جبرنروم یکفر لانہ عاند الشرع اھ [1]واﷲ تعالٰی اعلم۔

 

کے نزدیك یہ کافر ہوجائے گا اھ۔ میں کہتاہوں صورت نازلہ مذکورہ صورت سے بہت زیادہ شدید ہے کیونکہ اس عمل کی اطلاع ہے اور آدمی بہت دفعہ معصیت کا عمل کرتاہے مگر اسے گناہ تصور کرتاہے اور دلی طورپر اس پرخوش نہیں ہوتا تو اب عاصی ٹھہرانہ کہ کافر،کیونکہ اس نے اسے حلال تصور نہیں کیا بخلاف سوالیہ صورت کے یہاں قبول شرع کاانکار ہے اور رسم کو اس پر ترجیح دے رہاہے یہ اس سے قبل والے مسئلہ جیسا ہے کسی نے مخالف سے کہا میرے ساتھ شریعت کی طرف چل،تو وہ کہنے لگا پیغام شریعت لادے تاکہ میں چلوں،بغیر جبرکے میں نہیں جاؤں گا،تو وہ کافر ہوجائے گا کیونکہ اس نے شریعت سے عناد کو روا رکھا اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۳۲۴:           از قصبہ کسیر کلاں ڈاك خانہ خاص ضلع بلند شہر مرسلہ عبدالشکور صاحب        ۵رمضان ۱۳۳۷ھ

بسم الرحمن الرحمن الرحیم

طریقت شعار حقیقت آثار جناب مولانا مولوی احمد رضاخاں صاحب دام ظلکم وفضلکم،بعد ابلاغ سلام مسنون الاسلام کے گزارش ہے کیا فرماتے ہیں علمائے دین سوالات ذیل میں کہ بہشتی زیور کے چھٹے حصے میں لکھا ہے کہ"مُردوں کی روحیں اوقات متبرکہ شب جمعہ وغیرہ میں اپنے گھروں کونہیں آتیں اگر کسی ایسی ویسی کتاب میں لکھا دیکھو جبھی ایسا عقیدہ مت رکھنا"باوجود احادیث صحیحہ اور اکثر روایات کتب معتبرہ اہل سنت وجماعت سے ارواح کا آنا ثابت،اس باب میں ہر چند مولوی اشرف علی تھانو ی سے ان سب کتابوں کے اسمائے طیبہ وحوالہ جات جن سے ارواح کا آنا ثابت،لکھ کر دریافت کیا کہ کیا یہ سب کتابیں ایسی ویسی ہیں،اگر ایسی ویسی نہیں تو قرآن کو ایسی ویسی کہنے والے کی نسبت شرع شریف میں کیاحکم ہے؟اس پرمولوی صاحب نے جو جوابات جملہ خطوں کے بغیر دستخط اپنے تحریر فرمائے ہیں وہ قابل ملاحظہ حضور ہیں لہذا ہر ایك خط کی نقل مع جواب اس کے تحریر کی جاتی ہے۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن