30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ویاحاضر ویاناظر لیس بکفر [1]۔ |
یاحاضر یاناظر کہنا کفر نہیں۔(ت) |
جو ایسا کہتاہے خطا کرتاہے بچنا چاہئے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۲۲: ۲۴ شعبان ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك نام کے مسلمان نے ایك کتاب ضوء نورالحق المبین عربی زبان میں لکھی اور چھپواکر اپنے ہم خیالوں میں بہ تعداد پانچ ہزار تقسیم کی اور اس کو مجالس عام میں برسرمبنر پڑھنے کاحکم دیا اور اس میں صفحہ ۳۴ پر یہ لکھاہے:
|
فالمسلمون الذین یشہدون بکلمۃ الاخلاص وھم کافۃ اھل الجماعۃ والسنۃ وکلمۃ الاخلاص ھی التی قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہ من قالھا مخلصا دخل الجنۃ وھی لاتقبل منہم وتردعلیہم لانہم لم یقروا الا بالرسول وحدہ وانکروا مرتبۃ الوصی۔ |
مسلمان وہ ہیں جو کلمہ اخلاص کی گواہی دیں اور وہ تمام اہل جماعت وسنت ہیں اورکلمہ اخلاص کے بارے میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کافرمان ہے جس نے اخلاص کے ساتھ پڑھ لیا وہ جنتی ہے اور یہ کلمہ ان سے قبول نہیں کیا جائے گا اور ان پر رد کردیا جائے گا کیونکہ انھوں نے صرف رسول کا اقرار کیا،مرتبہ وصی کاانکار کردیا۔(ت) |
اور صفحہ ۳۵ پر ہے:
|
وان امام زمانکم محل من الدین محل الرسول۔ |
تمھارے زمانے کے امام کامقام دین میں وہی ہے جو رسول کا مقام ہے۔(ت) |
اور صفحہ ۴۳ پر ہے:
|
وان وصیہ علیّ امیر المومنین نظیرہ(ای نظیر الرسول) فی تمامہ وکمالہ۔ |
حضرت علی(کرم اﷲ وجہہ)امیرالمومنین ہونے میں ان کی نظیر ہیں یعنی تمام وکمال میں رسول اﷲ کی نظیرہیں۔(ت) |
اور صفہ ۴۶پرہے:
|
وکان من کان فی ایامہ(ایام الرسول)لااستطاعۃ لہم فی قبول کل الحکمۃ |
گویا جوان کے ایام میں تھا(یعنی حضورکے ایام میں)کہ بیك وقت تمام حکمت کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع