دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

(۲)یہ ملعون بات ضرو کلمہ توہین ہے اور اس کے خبیث قائل پر بلاشبہ کفر لازم،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یاکسی نبی یا فرشتہ کی توہین یا حضرت عزت جل جلالہ کو معاذاﷲ بُرا کہنا بلاشبہ کفرہے،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایسا کہیں نہیں فرمایا،یہ حضور پر محض افتراء ہے،نہ ہرگز علماء محتاطین کسی مسلمان کوکھینچ کر کافر بنائیں،یہ ان پر افتراء ہے، اوراس کی تفصیل رسالہ تمہید الایمان میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۲۰:از بہرائچ محلہ قاضی پورہ مسجد کالے خان مرسلہ نواب علی صاحب موذن مسجد ۲۰ جمادری الاولٰی ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس امر میں کہ ایك مدعی صوفیت نے ایك بزرگ کے عرس کی تقریب میں ہر طبقہ کے لوگوں کو بلایا یہاں تك کہ ہنود بھی بلائے گئے،اور باوجود اطلاع عقائد باطلہ ایك لکچرار کو جلسہ میں تقریر کے واسطے کھڑا کیا اس شخص نے اس بڑے مجمع کے سامنے توحید پر ستی کے پردہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور آپ کے مقربوں کی شان اقدس میں گستاخیاں کیں اور ان مقدس اور قدسی صفات حضرات کے صبروتحمل کونہایت شرمناك کمزوری اور نامردی سے تعبیر کیا،مثلا یہ کہ سرورعالم وعالمیاں کو جب جنگ احد میں مجروح کیا گیا تو وہ کچھ بھی نہ کرسکے،حضرت علی شیر خدا ابن ملجم سے اپنی جان کی حفاظت نہ کرسکے وغیرہ وغیرہ،اور ایك حکیم حافظ عربی داں شخص ان بیانات کی تصدیق وتائید کی،جن لوگوں نے اس گستاخانہ مقرر کو بد عقیدہ کہا تھا ان کو تہدید کی اوراس مدعی تصوف کی شان میں چند اشعار پڑھے گئے،جب ایك شخص نے چاہاکہ ان گستاخیوں اور بدزبانیوں کا جواب دےاور ان معزز اور مقتدر حضرات کے مناقب بیان کرے تو اس مصدق ومؤید وبانی جلسہ میں سرگوشی ہوئی اور منتظموں نے حصہ تقسیم کیا کہ لوگوں کے مجمع کودرہم برہم کردیا اور خود اس بیان زہر آلود پر نہ تقریر کرنے والے کو روکانہ کسی طرح اظہا رناخوشی کیا بلکہ ان لوگوں کو جو تردید پر آمادہ تھے ہر امکانی طریقہ سے باز رکھنا چاہا تو اس بانی محفل ومؤید ومقرر سے عام مسلمانوں کو کس قسم کابرتاؤ کرنا چاہئے اور ان کی دین داری کے متعلق کیاخیال رکھنا چاہئے؟

الجواب:

سوال میں جو وہ لفظ ہیں یعنی شرمناك کمزوری اور نامردی اگر بعینہٖ یہ الفاظ اس مقرر نے کہے یا اور الفاظ ملعونہ جوان کے ہم معنی ہوں تو اس کے کا فرمرتد ہونے میں کوئی شبہ نہیں ایسے کہ من شك فی کفرہ فقد کفر [1]جو اس کے کافرہونے میں شك کرے خود کافرہے،ا ور اس تقدیر پر جتنے اس کے 


 

 



[1] درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن