30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳)نماز نہ پڑھنا سخت کبیرہ ہے مگر اس کے جہنمی ہونے پر یقین نہیں ہوسکتا کہ کفر کے سواسب گناہ زیر مشیت الہٰی ہیں۔
(۴)اور میلاد مبارك پڑھوانے پر اگر جہنمی کہے تو خود مستحق جہنم ہے۔
مسئلہ ۳۱۸ تا ۳۱۹: از سنھبل محلہ چمن سرائے متصل مزار جناب میرن شاہ صاحب مرسلہ احمد خاں ۹ جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:
(۱)جو شخص یہ کہے کہ جناب سرورکائنات فخر موجودات میں نقصان تھا تو اتنا تھا کہ حضور خدا نہ تھے ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنی درست ہے یانہیں؟
(۲)جو مسلمان یہ کہے کہ حضرت کاخیال نماز میں آجائے تونماز نہ ہوگی اور گدھے خچر کا خیال آئے تو نماز ہوجائے گی،ایسا کہنے والا مسلمان ہے یانہیں؟اوریہ کہنا حقارت نبی ہے یانہیں؟ اور حقارت نبی کفر ہے یانہیں؟
خدا تعالٰی کو براکہنے والا مسلمان ہے یانہیں؟ بعض کہتے ہیں کہ حضور اقدس نے(ستر دلیل کفر ہوں اور ایك مسلمان ہونے کی)تو اس کو مسلمان فرمایاہے اور آج کل ہزاروں مسلمانوں کو زبردستی کھینچ کر کافر بنایاجاتاہے اس کی کیا وجہ ہے؟
الجواب:
(۱)اس نے اچھے لفظوں میں ادانہ کیا مگر جو بات کہی حق ہے بیشك سوا الوہیت ومستلزمات الوُہیت کے سب فضائل وکمالات حضور کے لئے ثابت ہیں،اما م محمد بوصیری بردہ شریف میں فرماتے ہیں: ؎
دع ماادعتہ النصاری فی نبیہم واحکم بماشئت مدحافیہ واحتکم [1]
جو کچھ نصارٰی نے اپنے نبی علیہ السلام کے بارے میں کہا تم وہ نہ کہو،اس کے علاوہ ہر مرتبہ ومقام آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے لئے بیان کرسکتے ہو۔ت)
شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اﷲ تعالی فرماتے ہیں: ؎
مخواں اورخدا ازبہر حفظ شرع وپاس دیں دگرہر وصف کش می خواہی اندر مدحش املاکن [2]
(شریعت ودین کا پاس کرتے ہوئے آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو خدا نہ کہو اس کے علاوہ ہروصف کے ساتھ آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی مدح کر اور لکھ سکتے ہو۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع