دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

(۴) کیا میلاد شریف پڑھوانے والا جہنمی ہے؟

الجواب:

(۱) حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اﷲ عزوجل کے رسول اعظم ونائب اکبر خلیفہ اعظم ہیں، ایلچی وہ ہوتاہے جس کو پیام یا خط پہنچانے کے سواکوئی سرداری اورحکومت نہیں، حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان اکرم میں اس لفظ کا استعمال کرنا بیشك تنقیص وتوہین ہے اور اس کاوہی حکم ہے جو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کا۔

(۲)رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور تمام انبیاء کرام حیات حقیقی دنیاوی روحانی جسمانی سے زندہ ہیں، اپنے مزارات طیبہ میں نمازیں پڑھتے ہیں، روزی دئے جاتے ہیں، جہاں چاہیں تشریف لے جاتے ہیں، زمین وآسمان کی سلطنت میں تصرف فرماتے ہیں۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الانبیاء احیاء فی قبورھم یصلون [1]۔

حضرات انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام اپنے مزارات میں زندہ ہیں اور نماز ادافرماتے ہیں۔ (ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲ حرم علی الارض ان تاکل اجساد الانبیاء فنبی اﷲ حی یرزق۔[2]

بیشك اﷲ تعالٰی نے حضرات انبیاء علیہم السلام کے اجساد مبارکہ کا زمین پرکھانا حرام فرمادیاہے اﷲ کے نبی زندہ ہیں اور رزق دئے جاتے ہیں۔(ت)

امام جلال الدین سیوطی رحمہ اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں:

اذن للانبیاء ان یخرجوا من قبورھم و یتصرفوا فی ملکوت السمٰوٰت و الارض [3]۔

حضرات انبیاء کرام علیہم السلام کےلئے مزاراات سے باہر جانے اور آسمانوں اور زمین میں تصرف کی اجازت ہوتی ہے۔ (ت)

 


 

 



[1] شرح الصدور باب احوال الموتٰی فی قبورھم خلافت اکیڈمی مینگورہ سوات ص۷۸،مجمع الزوائد باب ذکر الانبیاء علیہم السلام دارالکتب العربی بیروت ۸/ ۲۱۱

[2] سنن ابن ماجہ آخر کتاب الجنائز ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۱۹

[3] الحاوی للفتاوٰی رسالہ تنویر الحلك دارالفکر بیروت ۲/ ۲۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن