دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ہوا یا قائم رہا؟ اگر باطل ہوا تو اولاد اس کی کیسی ہے؟ زید اور اس کے ساتھی کبھی کبھی جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں ان کی نماز جمعہ وعیدین ہوتی ہے یانہیں؟

الجواب:

صورت مستفسرہ میں زید پر حکم کفرہے اور وہ لوگ جو اس کی ان باتوں سے خوش ہوتے ہیں ان پر بھی یہی حکم ہے، ان کے جمعہ وعیدین باطل ہیں، ان کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئیں، مسلمانوں کو ان سے میل جول حرام ہے،نہ ان کے پاس بیٹھنا جائز۔

قال اﷲ تعالٰی" اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸ "[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا: اورجوکہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ واﷲ تعالی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ۳۱۴ تا ۳۱۷:                از کوہ کسولی ضلع انبالہ کوٹھی بارك ماسٹر صاحب مرسلہ جان محمد خانساماں ۳ جماد ی الاولٰی ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین ان مسائل میں:قصبہ کسولی کے اندر ایك مسجد ہے اس میں مسلمانان کی طرف سے ایك پیش امام مقرر ہیں انھوں نے اپنے وعظ کے اندر بیان کیا کہ حضور نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایك ایلچی تھے، اور حضور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو اس نام سے یاد کرنے میں کچھ حرج نہیں ہے۔

(۱)کیا نعوذ باﷲ ایلچی کے نام سے حضور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو یاد کرنے سے منقصت پائی جاتی ہے تو ایسے قائل کے واسطے کیاحکم ہے؟ اور انھوں نے یہ بھی بیان کیا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باحیات توہیں لیکن نماز نہیں پڑھتے اور نہ روضہ پاك سے باہر تشریف لاسکتے ہیں قیامت تک۔

(۲) کیا حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نماز نہیں پڑھتے اور کیا روضہ پاك سے باہر تشریف نہیں لاسکتے؟ اور ایك مقام پر میلاد سرورکائنات علیہ التسلیم والتحیہ تھا وہاں ولادت کا ذکر میلاد خواں نے نہیں کیا، جلدی سےسلام پڑھ دیا اور پیش امام صاحب وعظ فرمانے بیٹھ گئے، اثنائے وعظ میں بیان کیا کہ جو شخص نما ز نہیں پڑھتا اور میلاد شریف پڑھواتاہے وہ جہنمی ہے۔

(۳)کیا تارك الصلوٰۃ کافرہے؟


 

 



[1] القرآن الکریم ۶/ ۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن