دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

(۱) از روئے فرمان اﷲ ورسول عزوجل وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یزید بخشا جائے گایانہیں؟

(۲) حضرت منصور شمس تبریز وسرمد نے ایسا لفظ کہا جس سے خدائی ثابت ہوتی ہے تو دار پر آئے اور کھال کھینچی گئی لیکن وہ ولی اﷲ گنے جاتے ہیں، اور فرعون، ہامان، شداد اور نمرود نے دعوٰی خدائی کیا تو کافر فی النار ہوئے اس کی کیا وجہ ہے؟

الجواب:

(۱) یزید پلید کے بارے میں ائمہ اہلسنت کے تین قول ہیں،  ۱ امام احمد وغیرہ اکابر اسے کافر جانتے ہیں تو ہر گز بخشش نہ ہوگی، اور۲امام غزالی وغیرہ مسلمان، تو اس پر کتنا ہی عذاب ہو بالآخر بخشش ضرور ہوگی، اور ۳ہمارے امام سکوت فرماتے ہیں کہ نہ ہم مسلمان کہیں گے نہ کافر۔ لہذا ہم بھی سکوت کریں گے۔

(۲) ان کافروں نے خودکہا ملعون ہوئے اور انھوں نے خود نہ کہا اس نے کہا جسے کہنا شایان ہے آواز ان میں سے مسموع ہوئی جیسے موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے درخت سے سنا:" اِنِّیۡۤ اَنَا اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۳۰"[1] میں ہی ہوں اﷲ سارے جہاں کا، کیا درخت نے کہا تھا، حاشا بلکہ اﷲ نے، یونہی یہ حضرات اس وقت شجرہ موسٰی ہوتے ہیں،

مسئہ ۳۱۱:                       از ملك برہما مسجد اکھیم پوسٹ، مرسلہ مولوی عبدالعزیز خاں قادری                              ۱۹ ربیع الاول ۱۳۳۷ھ

ایك عالم کو ایك شخص نے گالی دی اس کی بیوی کو طلاق ثلاثہ ہوں گے یا بعد توبہ رجعت کرسکتاہے؟

الجواب:

کسی خاص عالم کوکسی دنیوی وجہ سے گالی دینے سے عورت نکاح سے نہیں نکلتی۔ ہاں مطلقًا علماء کو یاخاص کسی عالم کو بوجہ علم دین بر اکہنے سے آدمی کافرہوجاتاہے، عورت فورا نکاح سے نکل جاتی ہے مگر یہ فسخ نکاح ہوتا اسے طلاق نہیں، نہ ایك نہ تین، اسلام لانے کے بعد اگر عورت راضی ہو تو اس سے نکاح کرسکتاہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۱۲: از بمبئی نشان پاڑہ کواس روڈ طاہر ٹوپن بلڈنگ تیسرا مالاپوسٹ نمبر ۹ مرسلہ سید اسداﷲ حسین                ۲۵ ربیع الاول ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص جو خود کو عالم ظاہرکرتاہے اپنے وعظ میں بیان کرتاہے کہ زین المجالس جس میں کرامات قطب الاقطاب غوث الاعظم حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ مرقوم ہیں سراسر غلط اوراس کا مؤلف مردودہے، کتاب مذکور کا پڑھنا سنناحرام ہے،


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۸/ ۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن