دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ہاں ایك دقیقہ اور ہے اور بلارضا ورغبت ہوناا ور ، اوراس فعل شنیع کی انتہا درجے تك کراہت وناگواری اور، اگر اس کی رغبت نہ تھی اور جس نے لگایااس کے ساتھ اس نے وہی برتاؤکیا جو بلاوجہ منہ پر جوتا مارنے والے کے ساتھ کرتا، جب تو جانے کہ واقعی اس نے اس کفر کو مکروہ وناگوار رکھا اور اگر ہنس کر چُپ رہا اور پونچھ ڈالا یا بقدر ضرورت اس پر نہ بگڑا توجانئے کہ کراہت بھی نہیں گو رغبت نہ ہو، ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔ واﷲ تعالٰی اعم۔

مسئلہ ۳۰۶:      ا زمیرٹھ صدر بازار مچھلی محلہ پیتم درزی کی مسجد مرسلہ حکیم عبدالرحمن صاحب              ۲۴ جمادی الاولٰی ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ شہر میرٹھ کے اندر مہاتما گاندھی تشریف لائے۔ مجمع کثیر تھا، اہل ہنود کے بچوں نے کھیل تماشے کے طوپر اکثر مسلمانوں کے چندن لگایا اس کی بابت قاری محمد صالح پیش امام جامع مسجد صدر نے فتوٰی دیا کہ جن مسلمانوں کے چندن لگایا ہے وہ اپنی عورتوں کے پاس نہ جائیں جب تك تجدید ایمان اور دوبارہ نکاح نہ کرلیں۔ بینوا توجروا

الجواب:

مسلمانو! اﷲ واحد قہار سے ڈرو، اسلام کوکھیل تماشہ نہ بناؤ، ہنود کے بچے ان کے بالجبر لگالیتے، یہ ضرور ان کی خوشی سے ہوا یا کم از کم اسے قبول کیا، بہرحال تجدید ایمان فرض ہے اور بعد تجدید ایمان بے تجدید نکاح عورتوں کوہاتھ نہیں لگاسکتے ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۰۷:           از موضع رجہت ضلع گیا مرسلہ سید محمد حبیب صاحب                    ۲۲ جماد ی الآخرہ ۱۳۳۸ھ

ہولی دیوالی ہندؤوں کا پر ب ہے یانہیں؟ اگرہے تو یہ کس بناپر جاری ہواہے؟ اس کی ابتداء کیسے ہوئی؟ مسلمان اگر اس کوکریں تو کیا ان پر کفر عائد ہوگا؟

الجواب:

ہولی دیوالی ہندؤوں کے شیطانی تہوار ہیں، جب ایران خلافت فاروقی میں فتح ہوا بھاگے ہوئے آتش پرست کچھ ہندوستان میں آئے ان کے یہاں دو۲ عیدیں تھیں، ۱ نوروز کہ تحویل حمل ہے اور ۲مہرگان کہ تحویل میزان، وہ عیدیں اور ان میں آگ کی پرستش ہندؤوں نے ان سے سیکھیں اور یہ چاند سورج دونوں کو پوجتے ہیں لہذا ان کے وقتوں میں یہ ترمیم کہ میکھ سنکھ رانت کی پور نماشی میں ہولی اور تلاسنکھ رانت کی اماؤس میں دیوالی یہ سب رسوم کفار ہیں، مسلمانوں کو ان میں شرکت حرام اور اگر پسند کریں تو صریح کفر، غمز العیون میں ہے:

اتفق مشایخنا ان من رأی امرالکفار

ہمارے مشائخ کا اتفاق ہے کہ اگر کسی نے کفار

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن