دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

شفا شریف واعلام بقواطع الاسلام میں ہے:

کذا (ای یکفر) من فعل فعلا اجمع المسلمون علی انہ لایصدر الامن کافر وان کان صاحبہ مصر حا بالاسلام مع فعلہ کالمشی الی الکنائس مع اھلہا بزیھم من الزنانیر وغیرھا [1]۔

اسی طرح وہ بھی کافرہے جس نے ایسا عمل کیا جس کے بارے میں تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے کہ یہ صرف کافروں سے صادر ہوسکتاہے اگرچہ وہ شخص اس فعل کے ساتھ اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کرتاپھرے مثلا اہل زنانیر کے ساتھ زنار پہن کر ان کے گرجوں میں جانا (ت)

(۲) حرام حرام سخت حرام، جے بولنا ہنود کا شعارہے اور ہندو لیڈر کی جے پکارنا بحکم فقہائے کرام خود کفرہے، حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش [2]۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ وابویعلی فی مسندہ والبیہقی فی شعب الایمان عن انس بن مالك وابن عدی عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جب فاسق کی مدح کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتاہے اور عرش الہٰی ہل جاتاہے (اسے امام ابن ابی الدنیا نے"ذم الغیبۃ"میں ابویعلی نے اپنی مسند میں، بیہقی نے شعب الایمان میں انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اور ابن عدی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ ت)

فاسق کا یہ حال ہے نہ کہ مشرک، فتاوٰی امام ظہیرالدین واشباہ علامہ محقق بحرومتن شیخ الاسلام غزی تمرتاشی وشرح مدقق علائی دمشقی ومجمع الانہر علامہ شیخی زادہ رومی وغیرہا میں ہے:

تبجیل الکافر کفر فلو سلم علی الذمی تبجیلا کفر ولوقال للمجوسی یااستاذی تبجیلا کفر [3]۔

کافر کی تعظیم وتوقیر کفرہے، اگر کسی نے ذمی کو بطور توقیر سلام کیا تو یہ کفرہے، اگر کسی نے مجوسی کو تعظیما"یا استاد"کہا تویہ بھی کفر ہے۔ (ت)

(۳) قشقہ کاکفران پر عائد نہیں مگر ایسی جگہ کیوں گئے کہ یہ نوبت پہنچی ایسے جلسے کی شرکت ہی حرام تھی۔


 

 



[1] اعلام بقواطع الاسلام مع سبل النجاۃ فصل فی آخرالخطاء مکتبہ الحقیقیہ استنبول ترکی ص۳۷۸

[2] شعب الایمان حدیث ۴۸۸۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ۴/ ۲۳۰

[3] الاشباہ والنظائر باب السیر والردۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۲۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن