30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھول دے دونوں ایك ہی ہیں قشقہ زنار کی طرح شعار کفربلکہ اس سے بدتر شعار بت پرستی ہے۔ زنار بعض ملکوں کے یہود ونصارٰی میں بھی ہے اور قشقہ خاص علامت وشعارمذہب مشرکین وعبدۃ الاصنام، وہ لوگ اسلام سے خارج ہوگئے،اور ان کی عورتیں ان کے نکاح سے، اشباہ والنظائر میں ہے:
|
عبادۃ الصنم والاعتبار بما فی قلبہ وکذا لوتزنربزنار الیہود والنصارٰی دخل کنیستہم اولم یدخل [1]۔ |
بت کی عبادت کفرہے جو دل میں تھا اس کا اعتبار نہیں، اسی طرح حکم ہے اگر یہود ونصارٰی کازنار باندھا خواہ ان کے گرجا میں داخل ہو یانہ ہو (ت) |
خلاصہ وظہیریہ ومحیط ومنح الروض الازہر وغیرہ کتب معتمدہ میں ہے:
|
واللفظ لھذافی الخلاصۃ من تزنربزنار الیہود والنصارٰی وان لم یدخل کنیستہم کفرومن شد علی وسطہ حبلاوقال ھذا زنار کفر وفی الظہیریۃ وحرم الزوج وفی المحیط لان ھذا تصریح بما ھو کفر وفی الظہیریۃ من وضع قلنسوۃ المجوس علی رأسہ فقیل لہ فقال ینبغی ان یکون القلب سویا کفر [2]۔ |
خلاصہ میں الفاظ یہ ہیں اگر کسی نے یہود ونصارٰی کی طرح زنار باندھا تو کفرہے اگرچہ ان کے گرجا میں داخل نہ ہو اور جس نے کمر میں رسی باندھی اور کہا یہ زنارہے وہ کافر ہوجائے گا، ظہیریہ میں ہے اس پر بیوی حرام ہوجائے گی، محیط میں ہے کیونکہ یہ صراحۃ کفرہے، ظہیریہ میں ہے: جس نے مجوسی کی ٹوپی پہنی اس پر اعتراض کیا گیا تو کہا دل درست ہوناچاہئے، تو یہ کفر ہے۔ (ت) |
فتاوٰی امام طاہر بخاری وبحرالرائق وتنویر الابصار ودرمختار وعالمگیری وغیرہامیں ہے:
|
واللفظ للاول من اھدی بیضۃ الی المجوس یوم النور وزکفر [3]۔ |
یہ پہلی کتاب کے الفاظ ہیں جس نے نوروز کے دن کسی مجوسی کو انڈہ بھی تحفہ میں دیاتویہ کفرہے۔ (ت) |
شرح فقہ اکبر میں ہے:
|
ای لانہ اعانہ علی کفرہ واغوائہ اوتشبہ بہم فی اھدائہ [4]۔ |
کیونکہ یہ کفر واغوا پر مددہے یا ان کے ساتھ ہدایا میں مشابہت ہے۔ (ت) |
[1] الاشباہ والنظائر کتاب السیر والردۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۲۹۵
[2] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحا وکنایۃ مصطفی البابی مصر ص۱۸۵
[3] خلاصۃ الفتاوٰی الجنس السادس فی تشبیہ الکفار مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ پاکستان ۴/ ۳۸۷
[4] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحا وکنایۃ مصطفی البابی مصر ص۱۸۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع