دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اور کفر پر رضا جیسی سوبرس کے لئے ویسے ہی ایك لمحہ کے لئے، پونچھ ڈالنے سے کفر جو واقع ہولیا مٹ نہ جائیگا جب تك از سر نو اسلام نہ لائے، جیسے جومہادیو کے آگے دن بھر سجدہ میں پڑ رہے وہ بھی کافر اور جو سجدہ کرکے سراٹھائے وہ بھی کافر، والعیاذ باﷲ تعالٰی۔

(۳) وہ کافر تھے یہ اکفر ہوئے، دونوں فریق اسلام سے نکل گئے اور ان کی عورتیں ان کے نکاح سے، ان پر ویسے ہی مجمع کثیر میں علی الاعلان توبہ کرنا از سرنو مسلمان ہونا فرض ہے، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا عملت سیئۃ فاحدث عندھا توبۃ السر بالسرو العلانیۃ بالعلانیۃ [1] رواہ الامام احمد فی الزھد و الطبرانی فی الکبیر بسندحسن عن معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

جب کوئی برائی کاارتکاب کرے تو توبہ بھی اسی طرح کی جائے مثلا خفیہ گناہ پر خفیہ توبہ اور اعلانیہ گناہ پر اعلانیہ توبہ ضروری ہے، اسے امام احمد نے زہد میں اور امام طبرانی نے المعجم الکبیر میں سند حسن کے ساتھ حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے نقل کیاہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ۳۰۳ تا ۳۰۵: ا زچھاؤنی میرٹھ صدر بازار مدرسہ امداد الاسلام معرفت مولوی عبدالمومن صاحب مدرس مسئولہ حافظ شیر محمد خاں امام مسجد وطالب علم مدرسہ ۲۰ جماد ی الاولٰی ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں :

(۱) اگر قوم ہنود کا کوئی جلسہ ہو اور اس میں بہت سے مسلمان برضا ورغبت شامل ہوں اور ہندو مثل اپنے مسلمانوں کی

پیشانیوں پر بھی چندن لگائیں اور مسلمان بخوشی لگوائیں اور تااختتام جلسہ اس کواپنی پیشانیوں پرباقی رکھیں تو مسلمانوں کا اپنی پیشانیوں پرقشقہ یعنی چندن لگوانا ان کے اسلام یانکاح کے متعلق کیا حکم رکھتاہے؟

(۲) اسی جلسہ کے ہندو لیڈر کی مسلمانوں کوجے پکارنا جائز ہے یاناجائز؟ اور اس کا کیاحکم ہے؟

(۳) اور اگر بعض مسلمانوں کے بلا ان کے رضاورغبت کے چندن لگادیا گیا ہو اور انھوں نے اس کو فورا پونچھ دیا ہو تو ان کے متعلق کیاحکم ہے؟

الجواب:

(۱) بخوشی لگانے دینا اور خود لگانا ایك ہی حکم ہے، شراب یاپیشاب خود پئے یادوسرا پلائے اور یہ منہ


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ احمد بن حنبل فی الزھد حدیث ۱۰۱۸۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۲۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن