30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوئے محرم شریف کے،بھڑوچ وعظ کو آئے تھے،انھوں نے یہ کہا وعظ میں،کہ جنت کی خرید وفروخت میں ایك دلال کی ضرورت ہے جیسے یہاں کوئی چیز خریدوفروخت کرنے میں دلال کی معرفت خرید وفروخت کرتے ہیں تو وہاں کے لئے بھی دلال پیغمبر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہیں،مجھے اس کے سوادوسرا لفظ زیادہ اچھا اس موقع پرنہیں معلوم ہوتا،دلال یہی لفظ عمدہ ہے،اب دلال کسے کہتے ہیں،اس سے ہمارے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عزت وتعریف ہوئی یا توہین،اس کے سوا اور کوئی لفظ زیادہ تعریف کے لائق ہے یانہیں۔ایسے لفظ کہنے سے ایمان کا کچھ نقصان ہے یانہیں؟
(۲)مولود شریف حضرت کی پڑھنے میں بڑی ہتك ہوتی ہے،ہمارے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور حضرت کی ارواح کا آنا اور تعظیم کو اٹھنا یہ بھی بُرا ہے،تو یہ مولود کا پڑھنا اب براہے یا اچھا ہے؟
(۳)احمد سعید مدرسہ امینیہ دہلی امام سنہری مسجد کے،ان کا عقیدہ اہل سنت والجماعت کا ہے یانہیں؟ اوپر کے سوالوں سے کیسا معلوم ہوتاہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
(۱)رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنے رب کی عطا سے مالك جنت ہیں،معطی جنت ہیں،جسے چاہے عطافرمائیں،امام حجۃ الاسلام غزالی پھر امام احمد قسطلانی مواہب لدنیہ پھر علامہ محمد زرقانی اس کی شرح میں فرماتے ہیں:
|
ان اﷲ تعالٰی مبلکہ الارض کلھا وانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان یقطع ارض الجنۃ ماشاء منہا لمن شاء فارض الدنیا اولی [1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے دینا اور آخرت کی تمام زمینوں کا حضور کو مالك کردیاہے،حضور جنت کی زمین میں سے جتنی چاہیں جسے چاہیں جاگیر بخشیں تو دنیا کی زمین کاکیا ذکر۔ |
دلالی ایك ذلیل پیشہ ہے ذلت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے،فتح القدیر میں دلال کو خاکروب و حجام کے ساتھ شمار کیا ہے عبارت یہ ہے:
|
اماشہادۃ اہل الصناعات الدنئیۃ کالکساح والزبال والحائك والحجام والاصح انھا تقبل لانہا قد تولاھا قوم |
گھٹیا کاروبار کرنے والوں کی شہادت مثلا جاروب کش، ماشکی،جولاہا،حجام کی،تواصح یہی ہے کہ قبول کی جائے گی کیونکہ یہ کام بہت سے |
[1] المواہب اللدنیہ المقصد الرابع الفصل الثانی المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۶۲۶،شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیہ المقصد الرابع الفصل الثانی دارالمعرفۃ بیروت ۵/ ۲۴۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع