دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ہاں"یوحی الی"رسول ہوں،دفع افراط نصرانیت کے لئے پہلا کلمہ تھا اور دفع تفریط ابلیسیت کے لئے دوسرا کلمہ اسی کی نظیر ہے جو دوسری جگہ ارشادہوا:

" قُلْ سُبْحَانَ رَبِّیۡ ہَلْ کُنۡتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوۡلًا ﴿٪۹۳ "[1]۔

تم فرمادو پاکی ہے میرے رب کومیں خدا نہیں میں توا نسان رسول ہوں۔

انھیں دونوں کے دفع کوکلمہ شہادت میں دونوں لفظ کریم جمع فرمائے گئے:ـ

اشھد ان محمداعبدہ ورسولہ۔

میں اعلان کرتاہوں کہ حضرت محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اﷲ کے بندے اور رسول ہیں۔(ت)

بندے ہیں خدانہیں،رسول ہیں خدا سے جدانہیں،شیطنت اس کی کہ دوسراکلمہ امتیاز اعلی چھوڑ کرپہلے کلمہ تواضع پر اقتصار کرے،اسی ضلالت کااثر ہے کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے دعوٰی مساوات کو صرف نالائق حرکت کہا،نالائق حرکت تو یہ بھی ہے کہ کوئی بلاوجہ زید کو طپانچہ ماردے یعنی اس زید کوجس نے کفر وضلال نہ بکے ہوں،پھر کہاں یہ اور کہاں وہ دعوٰی مساوات کہ کفر خالص ہے،اوراس کا اولیاء رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی طرف معاذاﷲ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ارفعیت کاادعا نسبت کرنا محض افتراء اور کج فہمی ہے حاشا کوئی ولی کیسے ہی مرتبہ عظیمہ پر ہو سرکار کے دائرہ غلامی سے باہر قدم نہیں رکھ سکتا،اکابر انبیاء تودعوٰی مساوات کرنہیں کرسکتے،شیخ الانبیاء خلیل کبریا علیہ الصلوٰۃ والثناء نے شب معراج حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا خطبہ فضائل سن کر تمام انبیاء ومرسلین علیہم الصلوٰہ والتسلیم سے فرمایا:بھذا فضلکم محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [2]ان وجوہ سے محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تم سب سے افضل ہوئے۔ولی کس منہ سے دعوی ارفعیت کرے گا،او رجوکرے گا حاشا ولی نہ ہوگا شیطان ہوگا،حضرت سیدنا بایزید بسطامی اور ان کے امثال ونظائر رضی اﷲ تعالٰی عنہم وقت ورودتجلی خاص شجرہ موسی ہوتے ہیں سیدنا موسٰی کلیم اﷲ علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کو درخت میں سے سنائی دیا: " یّٰمُوۡسٰۤی اِنِّیۡۤ اَنَا اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۳۰"[3]اے موسٰی! بیشك میں اﷲ ہوں رب سارے جہاں کا،کیا یہ ہر پیڑ نے کہا تھا حاشا ﷲ بلکہ واحد قہار نے جس نے


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۸/ ۹۳

[2] حدیث قدسی

[3] القرآن الکریم ۲۷/ ۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن