دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حبب الی من دنیاکم الطیب والنساء وجعلت قرۃ عینی فی الصلٰوۃ فانظر الی حکمۃ قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حبب ولم یقل احببت وقال من دنیاکم فاضافہا الیہم دونہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فدل علی انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان حبہ خاصا بمولاہ عزوجل یدل علیہ قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وجعلت قرۃ عینی فی الصلٰوۃ فکان صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بشری الظاہر ملکی الباطن فکان صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لایأتی الی شیئ من احوال البشریۃ الاتانیسا لامتہ تشریعا لھا لاانہ محتاج الی شیئ من ذٰلك کما تقدم وللجہل بھذہ الاوصاف الجلیلۃ والخصال الحمیدۃ قال الجاہل المسکین " مَالِ ہٰذَا الرَّسُوۡلِ یَاۡکُلُ الطَّعَامَ وَ یَمْشِیۡ فِی الْاَسْوَاقِ ؕ "[1]۔

تمھاری دنیا میں سے خوشبو،عورتوں کی محبت اور میری آنکھوں کی ٹھنڈك نمازمیں رکھی گئی ہے،یہ نہ فرمایا کہ میں نے انھیں دوست رکھا،اور فرمایا:تمھاری دنیا میں سے تو اسے اوروں کی طرف اضافت فرمایا نہ کہ اپنے نفس کریم کی طرف،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،معلوم ہوا کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی محبت اپنے مولٰی عزوجل کے ساتھ خاص ہے جس پر یہ ارشاد کریم دلالت کرتاہے کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈك نماز میں رکھی گئی،توحضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ظاہر صورت بشری اور باطن ملکی ہے،تو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یہ افعال بشری محض اپنی امت کو انس دلانے اور ان کے لئے شریعت قائم فرمانے کے واسطے کرتے تھے نہ یہ کہ حضور کو ان میں سے کسی شے کی کچھ حاجت ہو،جیسا کہ اوپر بیان ہوچکا انھیں اوصاف جلیلہ وفضائل حمیدہ سے جہل کے باعث بیچارے جاہل یعنی کافر نے کہا اس رسول کو کیا ہوا کھانا کھاتاہے اور بازاروں میں چلتاہے۔

عمرونے سچ کہا کہ یہ قول حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنی طرف سے نہ فرمایا بلکہ اس کے فرمانے پر مامور ہوئے جس کی حکمت تعلیم تواضع وتانیس امت و سد غلو نصرانیت ہے،اول دوم ظاہر،اور سوم یہ کی مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ان کی امت نے ان فضائل پر خدا اور خدا کا بیٹاکہا پھر فضائل محمدیہ علی صاحبہا افضل الصلوٰۃ والتحیۃ کی عظمت شان کا اندازہ کون کرسکتاہے،یہاں اس غلو کے سدباب کے لئے تعلیم فرمائی گئی کہ کہو میں تم جیسا بشرہوں خدایا خداکابیٹا نہیں۔


 

 



[1] المدخل فصل فی آدابہ فی الاجتماع باہلہ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۱۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن