30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" وَلَوْ جَعَلْنٰہُ مَلَکًا لَّجَعَلْنٰہُ رَجُلًا وَّلَلَبَسْنَا عَلَیۡہِمۡ مَّا یَلْبِسُوۡنَ ﴿۹﴾ "[1] |
اور اگرہم فرشتے کو رسول کرکے بھیجتے تو ضرور اسے مردہی کی شکل میں بھیجتے اور ضرور انھیں اسی شبہہ میں رکھتے جس دھوکے میں اب ہیں۔ |
ظاہر ہواکہ انبیاء علیہم السلام کی ظاہری صورت دیکھ کر انھیں اوروں کی مثل سمجھنا ان کی بشریت کو اپنا سا جاننا ظاہر بینوں کورباطنوں کا دھوکا ہے یہ شیطان کے دھوکے میں پڑے ہیں ؎
ہمسری بااولیاء برداشتہ انبیاء راہمچوں خود پنداشتند
(اولیاء کی برابری اخیتارکرنا اپنے آپ کو انبیاء جیسا تصور کرنا ہے۔ت)
ان کا کھاناپینا سونا یہ افعال بشری اس لئے نہیں کہ وہ ان کے محتاج ہیں حاشا،
|
لست کاحدکم انی ابیت عندربی یطمعنی ویسقینی [2]۔ |
میں تمھاری طرح نہیں ہوں میں اپنے رب کے ہاں رات بسرکرتاہوں وہ مجھے کھلاتابھی ہے اور پلاتا بھی ہے۔(ت) |
ان کے یہ افعال بھی اقامت سنت وتعلیم امت کے لئے تھے کہ ہر بات میں طریقہ محمودہ لوگوں کو عملی طورسے دکھائیں جیسے ان کا سہوونسیان حدیث میں ہے:انی لاانسی ولکن انسی لیستن بی [3]میں بھولتا نہیں بھلایاجاتاہوں تاکہ حالت سہو میں امت کو طریقہ سنت معلوم ہو۔امام اجل محمد عبدری ابن الحاج مکی قدس سرہ مدخل میں فرماتے ہیں:
|
انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان لایأتی الاحول البشریۃ لاجل نفسہ المکرمۃ بل ذٰلك منہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علی طریق التانیس البشریۃ لاجل الاقتداء بہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الاتری الی قول عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ انی لاتزوج النساء و مالی علیہن حاجۃ وقدقال |
یعنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم احوال بشری کھانا پینا سونا جماع اپنے نفس کریم کے لئے نہ فرماتے تھے بلکہ بشرکو انس دلانے کےلئے کہ ان افعال میں حضور کی اقتداکریں، کیا نہیں دیکھتا کہ عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:میں عورتوں سے نکاح کرتاہوں اور مجھے ان کی کچھ حاجت نہیں۔ اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع