30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بدریافت معرفت خود از دائرہ جنس ادب بیرون ست وحکم تکلم درمتشابہات دارد[1]۔انتہی کلام عمرو۔ |
پر گفتگو کرنا جنس ادب سے باہر ہے اور متشابہات میں گفتگو کے حکم میں ہے عمرو کاکلام ختم ہوا۔(ت) |
مستفتی عرض کرتاہے کہ جلد سے جلد اس کا جواب عنایت فرمایا جائے،اگر بواپسی ڈاك ہو تو عین احسان و کرم ہے،اﷲ تعالٰی حضور کو جزائے خیردے۔فقط
الجواب:
مستفتی کوتعجیل اور فقیربتیس روزسے علیل،اور مسئلہ ظاہر وبین غیر محتاج دلیل،لہذا صرف ان اجمالی کلمات پر اقتصار ہوتاہے، عمروکا قول مسلمانوں کا قول ہے اور زید نے وہی کہا جو کافر کہاکرتے تھے:
|
" قَالُوۡا مَاۤ اَنۡتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۙ "[2] |
کافر بولے تم تونہیں مگرہم جیسے آدمی۔ |
بلکہ زید مدعی اسلام کا قول ان کافروں کے قول سے بعید تر ہے وہ جو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو اپنا سابشر مانتے تھے اس لئے ان کی رسالت سے منکر تھے کہ:
|
" قَالُوۡا مَاۤ اَنۡتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۙ وَ مَاۤ اَنۡزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنۡ شَیۡءٍ ۙ اِنْ اَنۡتُمْ اِلَّا تَکْذِبُوۡنَ ﴿۱۵﴾ "[3] |
تم تو نہیں مگرہماری مثل بشر،اور رحمان نے کچھ نہیں اتارا تم نرا جھوٹ کہتے ہو۔(ت) |
واقعی جب ان خبثاء کے نزدیك وحی نبوت باطل تھی تو انھیں اپنی اسی بشریت کے سواکیا نظر آتالیکن ان سے زیادہ دل کے اندھے وہ کہ وحی ونبوت کا اقرار کریں اور پھر انھیں اپناہی سا بشرجانیں،زید کو" قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ "[4] سوجھا اور"یوحٰی الی" نہ سوجھا جو غیر متناہی فرق ظاہرکرتاہے،زید نے اتناہی ٹکڑا لیا جوکافر لیتے تھے،انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی بشریت جبریل علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ملکیت سے اعلٰی ہے وہ ظاہری صورت میں ظاہر بینوں کی آنکھوں میں بشریت رکھتے ہیں جس سے مقصود خلق کا ان سے انس حاصل کرنا اور ان سے فیض پانا،ولہذا ارشادفرماتاہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع