30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
از دہ جااستدعا آمدکہ بعد از نماز پیشیں حاضر شوند ہردہ استدعاقبول کردند حاضر اں پر سیدند اے مخدوم ہر دہ استدعا قبول فرمودید ہر جابعد از نماز پیشیں حاضر باید شد چگونہ میسر خواہد آمد،فرمود کشن کہ کافر بود چند صدجا حاضر می شد اگر ابوالفتح دہ جا حاضر شود چہ عجب [1]۔ |
میلاد مبارك میں دس مقامات سے دعوت شرکت دی گئی کہ نماز ظہر کے بعد تشریف لائیں،آپ نے تمام کی استدعا قبول کرلی،حاضرین نے آپ سے پوچھا اے مخدوم ما! آپ نے ہرجگہ نماز ظہر کے بعد دعوت قبول فرمالی ہے تو ہرجگہ بعد از نماز ظہر جانا کیسے ہوگا؟ فرمایا:کشن جو کافر تھا وہ کئی سو جگہ حاضر ہوسکتاہے اگر ابوالفتح دس جگہ حاضرہوگا تو کیاعجب!(ت) |
بات یہ ہے کہ نبوت ورسالت میں اوہام وتخمین کو دخل حاصل نہیں" اَللہُ اَعْلَمُ حَیۡثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗ ؕ"[2](اﷲ بہتر جانتاہے کہ اپنی رسالت کو کہاں رکھناہے۔ت)اﷲ ورسول نے جن کو تفصیلا نبی بتایا ہم ان پرتفصیلا ایمان لائے،اور باقی تمام انبیاء اﷲ پر اجمالا" وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوۡلٌ ۚ"[3] (ہر امت کےلئے رسول ہے۔ت)اسے مستلزم نہیں کہ ہر رسول کو ہم جانیں یا نہ جانیں توخواہی نخواہی اندھے کی لاٹھی سے ٹٹولیں کہ شاید یہ ہوشاید یہ ہو،کاہے کے لئے ٹٹولنااور کاہے کے لئے شاید،امنا باﷲ ورسلہ(ہم اﷲ تعالٰی اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے۔ت)ہزاروں امتوں کا ہمیں نام ومقام تك معلوم نہیں" وَقُرُوْنًۢا بَیۡنَ ذٰلِکَ کَثِیۡرًا ﴿۳۸﴾"
[4](اور ان کے بیچ میں بہت سی سنگتیں ہیں۔ت)قرآن عظیم یاحدیث کریم میں رام وکرشن کا ذکر تك نہیں۔ان کے نفس وجود پر سوائے تواتر ہنودہمارے پاس کوئی دلیل نہیں کہ یہ واقع میں کچھ اشخاص تھے بھی یا محض انیاب اغوال ورجال بوستان خیال کی طرح اوہام تراشیدہ ہیں،تواتر ہنود اگر حجت نہیں تو ان کا وجود ہی ناثابت اور اگرحجت ہے تو اسی تواتر سے ان کا فسق وفجور ولہو ولعب ثابت،پھر کیا معنی کہ وجود کے لئے تواتر ہنود مقبول اور احوال کےلئے مردود مانا جائے اور انھیں کامل ومکمل بلکہ ظنا معاذاﷲ انبیاء و رسل جانا مانا جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۹۳ و ۲۹۴: از رائے پور ممالك متوسط گول بازار مرسلہ مرزامحمد اسمعٰیل بیگ ۲۹ صفر ۱۳۳۸ھ
مندرجہ ذیل مکالمہ اس غرض سے علمائے دین کی خدمت اقدس میں ارسال ہے کہ ازراہ کرم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع