30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رام چندر اور کرشن ولی یا نبی ہوں لہذا فدوی مکلف خدمت فیض درجت ہے کہ حضرت مرزا مظہر جانجاناں صاحب رحمۃاﷲ تعالٰی علیہ نے کسی مکتوب وغیرہ میں یہ لکھا ہے اور حضور نے ملاحظہ فرمایاہے،قول مذکور رام چندروکرشن مرزاصاحب نے کسی شخص کے خواب کی تعبیر میں فرمایاہے،یہ بھی اس کتاب میں مرقوم ہے فقط،
ا لجواب:
مولوی محمدعلی صاحب نہ خیالات سابقہ سے تائب ہوئے نہ اس حکایت کی کچھ اصل جو مولانا فضل الرحمن کی طرف منسوب ہوئی،نہ یہ بات جناب مرزا صاحب نے کسی خواب کی تعبیر میں کہی بلکہ کسی خط کے جواب میں ایك مکتوب لکھاہے،اس میں ہندؤون کے دین کو محض بربنائے ظن وتخمین دین سماوی گمان کرنے کی ضرورکوشش فرمائی ہے بلکہ معارف ومکاشفات وعلوم عقلی ونقلی میں ان کا ید طولٰی مانا ہے،بلکہ ان کی بت پرستی کو شرك سے منزہ اور صوفیہ کرام کے تصوربرزخ کے مثل ماناہے اور بحکم" وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوۡلٌ ۚ"[1](ہر امت کے لئے رسول ہے۔ت)ہندوستان میں بھی بعثت انبیاء ہونا اور ان کے بزرگوں کا مرتبہ کمال وتکمیل رکھنا لکھاہے،مگررام یا کرشن کانام نہیں بایں ہمہ فرمایاہے:
|
درشان آنہا سکوت اولٰی ست نہ مارا جزم بکفرو ہلاك اتباع آنہا لازم ست ونہ یقین بہ نجات آنہا برماواجب ومادہ حسن ظن متحقق ست [2]۔ |
ان کے بارے میں سکوت اولٰی ہے ہم پران کے کفراور ان کے اتباع کاہلاك ہونا ماننا لازم نہیں اور نہ ان کی نجات پریقین لازم ہے البتہ حسن ظن متحقق ہے۔(ت) |
یہ اس تمام مکتوب کا خلاصہ ہے،ان فقرات کا حال قبل اظہار خود آشکار،اگریہ مکتوب مرزا صاحب کا ہے اور اگر ان کا بے دلیل فرمانا سندمیں پیش کیا جاسکتاہے توان سے بدرجہااقدم واعلم حضرت زبدۃ العارفین سیدنا میر عبدالواحد بلگرامی قدس سرہ السامی سبع سنابل شریف میں کہ بارگاہ رسالت میں پیش اور سرکار کو مقبول ہوچکی،ص ۱۷۰ میں فرماتے ہیں:
|
مخدوم شٰخ ابوالفتح جون پوری رادرماہ ربیع الاول بجہت عرس رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام |
مخدوم شیخ ابوالفتح جون پوری کو ماہ ربیع الاول میں حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع