30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ الترمذی عن معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ وحسنہ ای ذنب قد تاب منہ [1] کما فی روایۃ ذکر ھا فی الشرعۃ قال فی الحدیقۃ الندیۃ۔
والعیاذ باﷲ تعالٰی ھذا فی الذنب فکیف بالاکفار و مالہ من قرار،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
وہ نہ مرے گا جب تك خود اس گناہ کامرتکب نہ ہو(اسے ترمذی نے حضرت معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا اور اسے حسن کہا ____ یہاں وہ گناہ مرادہے جس سے توبہ کرلی گئی ہو،جیساکہ شرعۃ میں مذکورہ روایت میں ہے اسے حدیقۃ الندیۃ میں بیان فرمایا گیاہے۔ت) العیاذ باﷲ تعالٰی یہ محض گناہ کے بارے میں ہے جس نے کسی کو بغیر ثبوت کے تکفیر کردی اس کا کیا بنے گا،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۸۹: مسئولہ مولوی حشمت اﷲ صاحب سنی حنفی قادری رضوی لکھنوی ۲۴ ذی الحجہ ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کثرھم اﷲ تعالٰی ونصرھم وابدھم وایدھم اس مسئلہ میں کہ سنیوں کے محلہ میں ایك قادیانی آکر بسا،زید سنی نے مردوں عورتوں کو اس کے گھر میں جانے،اس سے خلا ملا،میل جول حصہ بخرہ رکھنے سے منع کیا،ہندہ جس کے بیٹے وغیرہم سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہیں اس نے کہا کہ بڑے نمازئیے پڑھ کے ملا ہوگئے ہم عذاب ہی بھگت لیں گے،اس بیچارے قادیانی کو دق کر رکھا ہے تو اب ہندہ کا کیاحکم ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماکر اجر پائیے۔ت)
الجواب:
ہندہ نماز کی تحقیر کرنے،عذاب الہٰی کو ہلکا ٹھہرانے اور قادیانی کو اس فعل مسلمانان سے مظلوم جاننے اور اس سے میل جول چھوڑنے کو ظلم وناحق سمجھنے کے سبب اسلام سے خارج ہوگئی اپنے شوہر پر حرام ہوگئی جب تك نئے سرے سے مسلمان ہو کر اپنے ان کلمات سے توبہ نہ کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۹۰: از رامہ تحصیل گوجر خاں ضلع راولپنڈی مرسلہ تاج الدین امام مسجد ۱۶ صفر ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك بدمذہب کہتاہے کہ نورحضرت کا غیر مخلوق ہے۔
الجواب:
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا نوریقینامخلوق الہٰی ہے،مصنف عبدالرزاق میں جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع