30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
وہ نکاح حرام قطعی ہوا،اور اس میں قربت زنائے خالص ہے ان مردوعورت پر فرض ہے کہ فورًا فورًا جداہوجائیں،او ر عورت پر فرض ہے کہ عدت پوری کرے اس کے بعدنکاح کرسکتی ہے،قاضی جو مدت سے نکاح خوانی کررہاہے نراوحشی جنگلی نہیں ہوسکتا،جو مسئلہ عدت سے آگاہ نہ ہو اس حالت میں ا س کا کہناکہ"عدت کی کچھ ضرورت نہیںـ"کفرہے اس کی عورت نکاح سے نکل گئی اور وہ ایمان سے خارج ہوگیا،اس پر فرض ہے کہ توبہ کرے اور مسلمان ہو،ا س کے بعد اس کی عورت راضی ہو تو اس سے دوبارہ نکاح کرے،ایسے شخص سے نکاح ہر گز نہ پڑھوایا جائے،واﷲ تعالی اعلم
مسئلہ ۲۸۸: از شہر بریلی کہنہ محلہ گھیر جعفر صاحب مسئولہ امتیاز رسول صاحب ۱۳ ذیقعدہ ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید ایك مرتبہ کسی جگہ بسم اﷲ شریف میں گیا اور وہاں سے جب واپس آیا تو اس کو اپنے دوست عمرو کے گھرجانے کا اتفاق ہوا،عمرو نے دریافت کیاکہ کہاں گئے تھے؟ زید نے صاف کہہ دیا کہ مجھ کو بسم اﷲ شریف میں جانے کا اتفاق ہوا،دوسرے دن زیدشہر کو کپڑا وغیرہ خریدنے گیا لوٹتے ہوئے جب عمرو کےمکان پرسے گزرا تو عمرو نے بطور مذاق کے دریافت کیا کہ بسم اﷲ میں گئے تھے؟ چونکہ زید تھکاہوا تھا گرمی زیادہ پڑرہی تھی کچھ ہوش وحواس بجانہ تھے غلطی سے بے ساختہ اس کی زبان سے یہ کلمہ نکل گیا کہ نعوذ باﷲ"ستر پر گئی بسم اﷲ ،تمھیں ہر وقت مذاق ہی رہتاہے "بعدہ زید اتناکہہ کر بہت شرمندہ ہوا اور اس نے توبہ کرلی،مگر پھر بھی وہ لوگ اس کو کافر کہنے لگے انھوں نے تمام لوگوں کو مجبور کرکے کہلوایا کہ یہ کافر ہے،حالانکہ اس نے صدق دل سے توبہ کرلی،اب اگر اور کوئی طریقہ توبہ کرنے کاہے وہ تحریر کردیجئے اور ان لوگوں کی بابت تحریر کیجئے کہ وہ کس حالت میں ہیں جو کہ ایك مسلمان کو توبہ کرنے کے بعد بھی کافر کہیں،زید کی مراد لفظ بسم اﷲ سے نہ تھی بلکہ اس رسم سے جس میں لوگ بطور شادی وغیرہ کے جمع ہوجاتے ہیں۔
الجواب:
اس میں زید نے برا کیا بہت براکیا اس پر توبہ فرض تھی،وہ اس نے کرلی،اس کے بعد لوگ اسے کافر کہتے ہیں سخت سخت اشد اشد گنہ گار ومستحق عذاب نارہوتے ہیں،ڈریں ڈریں کہ کہیں خود کفر میں نہ پڑیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من عیر اخاہ بذنب لم یمت حتی یعملہ [1]۔ |
یعنی جو کسی مسلمان بھائی کو توبہ کے بعد اس گناہ کاطعنہ دے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع